Dure-Mansoor - Yaseen : 74
وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لَّعَلَّهُمْ یُنْصَرُوْنَؕ
وَاتَّخَذُوْا : اور انہوں نے بنا لیے مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ : اللہ کے سوا اٰلِهَةً : اور معبود لَّعَلَّهُمْ : شاید وہ يُنْصَرُوْنَ : مدد کیے جائیں
اور انہوں نے اللہ کے سوا معبود بنالیے ہیں اس امید پر کہ ان کی مدد کردی جائے گی
6:۔ ابن ابی الدنیا نے قتادہ ؓ سے روایت کیا کہ (آیت) ” واتخذوا من دون اللہ الھۃ “ (اور انہوں نے اللہ کے سوا اور معبود قرار دے رکھے ہیں یعنی وہ بت ہیں۔ 7:۔ ابن المنذر (رح) نے ابن جریج (رح) سے روایت کیا کہ (آیت) ” لعلھم ینصرون “ (شاید کہ وہ مدد کئے جائیں گے) یعنی شاید وہ (عذاب سے روکے جائیں گے )
Top