Kashf-ur-Rahman - Al-Maaida : 91
اِنَّمَا یُرِیْدُ الشَّیْطٰنُ اَنْ یُّوْقِعَ بَیْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَ الْبَغْضَآءَ فِی الْخَمْرِ وَ الْمَیْسِرِ وَ یَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللّٰهِ وَ عَنِ الصَّلٰوةِ١ۚ فَهَلْ اَنْتُمْ مُّنْتَهُوْنَ
اِنَّمَا : اس کے سوا نہیں يُرِيْدُ : چاہتا ہے الشَّيْطٰنُ : شیطان اَنْ يُّوْقِعَ : کہ دالے وہ بَيْنَكُمُ : تمہارے درمیان الْعَدَاوَةَ : دشمنی وَالْبَغْضَآءَ : اور بیر فِي : میں۔ سے الْخَمْرِ : شراب وَالْمَيْسِرِ : اور جوا وَيَصُدَّكُمْ : اور تمہیں روکے عَنْ : سے ذِكْرِ اللّٰهِ : اللہ کی یاد وَ : اور عَنِ الصَّلٰوةِ : نماز سے فَهَلْ : پس کیا اَنْتُمْ : تم مُّنْتَهُوْنَ : باز آؤگے
شیطان تو چاہتا یہی ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعہ تمہارے مابین دشمنی اور بغض ڈال دے اور تم کو اللہ کے ذکر سے اور نماز ادا کرنے سے باز رکھے سو تم اب بھی ان باتوں سے باز آئو گے یا نہیں۔
-91 شیطان تو یہی چاہتا ہے کہ تم کو دینی اور دنیاوی نقصان پہنچانے کی غرض سے تمہارے مابین شراب اور جوئے کے ذریعے عداوت اور غض واقع کر دے یعنی باہمی برتائو میں عداوت اور دلوں میں بغض ڈال دے اور تم کو خدا کی یاد اور ذکر الٰہی سے اور نماز کو وقت پر ادا کرنے سے روک دے یعنی دین کو سنوارنے سے باز رکھے۔ پس تم بھی ان ناپاک اور شیطانی کاموں سے باز آئو گے یا نہیں۔
Top