Tafseer-e-Majidi - Saad : 79
قَالَ رَبِّ فَاَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ
قَالَ : اس نے کہا رَبِّ : اے میرے رب فَاَنْظِرْنِيْٓ : پس تو مجھے مہلت دے اِلٰى : تک يَوْمِ يُبْعَثُوْنَ : جس دن اٹھائے جائیں گے
وہ بولا کہ اے میرے پروردگار تو مجھے لوگوں کے جی اٹھنے کے دن تک مہلت دے،69۔
69۔ (موت سے) اتنی طویل مہلت زندگی ابلیس نے یہ خیال کرکے مانگی کہ اس وقت تک خوب آدم واولاد آدم سے اپنے مردود ہونے کا انتقام لیتا رہوں۔
Top