Urwatul-Wusqaa - Saad : 47
وَ اِنَّهُمْ عِنْدَنَا لَمِنَ الْمُصْطَفَیْنَ الْاَخْیَارِؕ
وَاِنَّهُمْ : اور بیشک وہ عِنْدَنَا : ہمارے نزدیک لَمِنَ : البتہ ۔ سے الْمُصْطَفَيْنَ : چنے ہوئے الْاَخْيَارِ : سب سے اچھے
ہم نے ان کو بالخصوص (آخرت کے) گھر کی یاد کے لیے چن لیا تھا
یہ سب لوگ اللہ تعالیٰ کے بہترین لوگوں میں سے تھے 47۔ انبیاء و رسل سارے ہی برگزیدہ اور منتخب شدہ انسان تھے اور بار بار ان کا اس طرح ذکر کرنا یہ باور کرانا ہے کہ ان کا تعلق نسل انسانی ہی سے تھا انسانوں سے ماوراء یہ کچھ نہیں تھے اور یہ بھی کہ انسان ہی وہ مخلوق ہے جو ساری مخلوقات میں سے منتخب شدہ مخلوق ہے گویا انسان اشرف المخلوقات ہے اور یہ لوگ دنیا جہان کے انسانوں میں سے منتخب شدہ انسان تھے تا ہم انسان ہی تھے انسان کے علاوہ کچھ نہ تھے اور یہ جو اوہام پرست ان کو انسان کہنا گناہ سمجھتے ہیں تو یہ اپنی انسانیت کے پیش نظرا یسا کہتے ہیں حالانکہ دراصل وہ خود ننگ انسانیت ہیں جن کو انسان کہنا بھی انسانیت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ لگانا ہے کہ ان کے اعمال ان کو انسان کہنے کی نفی کرتے ہیں اگرچہ وہ شکل و صورت سے انسان نظر آتے ہیں۔
Top