Tafseer-e-Usmani - Saad : 54
اِنَّ هٰذَا لَرِزْقُنَا مَا لَهٗ مِنْ نَّفَادٍۚۖ
اِنَّ : بیشک ھٰذَا : یہ لَرِزْقُنَا : یقینا ہمارا رزق مَا لَهٗ : اس کے لیے ۔ اس کو نہیں مِنْ نَّفَادٍ : ختم ہونا
یہ ہے روزی ہماری دی ہوئی اس کو نہیں نبڑنا1
1  یعنی غیر منقطع اور لازوال نعمتیں ہیں جن کا سلسلہ کبھی ختم نہ ہوگا۔ " رزقنا اللہ منہا یفضلہ وکرمہ فانہ اکرم الاکرمین وارحم الراحمین "
Top