Madarik-ut-Tanzil - Saad : 54
اِنَّ هٰذَا لَرِزْقُنَا مَا لَهٗ مِنْ نَّفَادٍۚۖ
اِنَّ : بیشک ھٰذَا : یہ لَرِزْقُنَا : یقینا ہمارا رزق مَا لَهٗ : اس کے لیے ۔ اس کو نہیں مِنْ نَّفَادٍ : ختم ہونا
یہ ہمارا رزق ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا
54: اِنَّ ھٰذَا لَرِزْقُنَا مَالَہٗ مِنْ نَّفَادٍ (بیشک یہ ہماری عطاء ہے اس کا کہیں ختم ہونا ہی نہیں) نفادؔ انقطاع کو کہتے ہیں۔ نحو : یہ جملہ الرزق سے حال ہے اور اس کا عامل اسم اشارہ ہے۔
Top