46. Al-Ahqafالأحقاف
The Dunes · Meccan · 35 ayahs · 4 rukus
Farhat Hashmi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
حٰمٓۚ﴿1﴾
- حٰمٓحم
ح متَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ﴿2﴾
- تَنْزِيْلُ الْكِتٰبِنازل کرنا ہے کتاب کا
- مِنَ اللّٰهِاللہ کی طرف سے
- الْعَزِيْزِ الْحَكِيْمِجو زبردست ہے، حکمت والا ہے
اِس کتاب کا نزول اللہ زبردست اور دانا کی طرف سے ہےمَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ اَجَلٍ مُّسَمًّى١ؕ وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا عَمَّاۤ اُنْذِرُوْا مُعْرِضُوْنَ﴿3﴾
- مَا خَلَقْنَانہیں پیدا کیا ہم نے
- السَّمٰوٰتِآسمانوں کو
- وَالْاَرْضَاور زمین کو
- وَمَا بَيْنَهُمَآاور جو ان دونوں کے درمیان ہے
- اِلَّامگر
- بِالْحَقِّحق کے ساتھ
- وَاَجَلٍ مُّسَمًّى ۭاور مقرر مدت تک کے لیے
- وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْااور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا
- عَمَّآاس چیز سے جو
- اُنْذِرُوْاوہ خبر دار کیے گئے
- مُعْرِضُوْنَاعراض برتنے والے ہیں
ہم نے زمین اور آسمانوں کو اور اُن ساری چیزوں کو جو اُن کے درمیان ہیں برحق، اور ایک مدت خاص کے تعین کے ساتھ پیدا کیا ہے مگر یہ کافر لوگ اُس حقیقت سے منہ موڑے ہوئے ہیں جس سے ان کو خبردار کیا گیا ہےقُلْ اَرَءَیْتُمْ مَّا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَرُوْنِیْ مَا ذَا خَلَقُوْا مِنَ الْاَرْضِ اَمْ لَهُمْ شِرْكٌ فِی السَّمٰوٰتِ١ؕ اِیْتُوْنِیْ بِكِتٰبٍ مِّنْ قَبْلِ هٰذَاۤ اَوْ اَثٰرَةٍ مِّنْ عِلْمٍ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿4﴾
- قُلْکہہ دیجیے
- اَرَءَيْتُمْکیا دیکھا تم نے۔ غور کیا تم نے
- مَّا تَدْعُوْنَجن کو تم پکارتے ہو
- مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
- اَرُوْنِيْدکھاؤ مجھ کو
- مَاذَا خَلَقُوْاکیا کچھ انہوں نے پیدا کیا ہے
- مِنَ الْاَرْضِزمین سے
- اَمْ لَهُمْیا ان کے لیے
- شِرْكٌکوئی حصہ ہے
- فِي السَّمٰوٰتِ ۭآسمانوں میں
- اِيْتُوْنِيْلاؤ میرے پاس
- بِكِتٰبٍکوئی کتاب
- مِّنْسے
- قَبْلِپہلے
- ھٰذَآاس (سے)
- اَوْ اَثٰرَةٍیا باقی ماندہ
- مِّنْ عِلْمٍعلم میں سے
- اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَاگر ہو تم سچے
اے نبیؐ، اِن سے کہو، "کبھی تم نے آنکھیں کھول کر دیکھا بھی کہ وہ ہستیاں ہیں کیا جنہیں تم خدا کو چھوڑ کر پکارتے ہو؟ ذرا مجھے دکھاؤ تو سہی کہ زمین میں انہوں نے کیا پیدا کیا ہے، یا آسمانوں کی تخلیق و تدبیر میں ان کا کیا حصہ ہے اِس سے پہلے آئی ہوئی کتاب یا علم کا کوئی بقیہ (اِن عقائد کے ثبوت میں) تمہارے پاس ہو تو وہی لے آؤ اگر تم سچے ہو"وَ مَنْ اَضَلُّ مِمَّنْ یَّدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَنْ لَّا یَسْتَجِیْبُ لَهٗۤ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ وَ هُمْ عَنْ دُعَآئِهِمْ غٰفِلُوْنَ﴿5﴾
- وَمَنْ اَضَلُّاور کون زیادہ بھٹکا ہوا ہوسکتا ہے
- مِمَّنْ يَّدْعُوْااس سے جو پکارتا ہے
- مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
- مَنْ(اسے) جو
- لَّا يَسْتَجِيْبُنہیں جواب دے سکتے
- لَهٗٓاس کے لیے
- اِلٰى يَوْمِ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن تک
- وَهُمْاور وہ
- عَنْ دُعَآئِهِمْان کی پکار سے
- غٰفِلُوْنَغافل ہیں
آخر اُس شخص سے زیادہ بہکا ہوا انسان اور کون ہو گا جو اللہ کو چھوڑ کر اُن کو پکارے جو قیامت تک اسے جواب نہیں دے سکتے بلکہ اِس سے بھی بے خبر ہیں کہ پکارنے والے اُن کو پکار رہے ہیںوَ اِذَا حُشِرَ النَّاسُ كَانُوْا لَهُمْ اَعْدَآءً وَّ كَانُوْا بِعِبَادَتِهِمْ كٰفِرِیْنَ﴿6﴾
- وَاِذَا حُشِرَ النَّاسُاور جب جمع کیے جائیں گے لوگ
- كَانُوْاوہ ہوں گے
- لَهُمْان کے لیے
- اَعْدَآءًدشمن
- وَّكَانُوْااور وہ ہوں گے
- بِعِبَادَتِهِمْان کی عبادت کے
- كٰفِرِيْنَمنکر
اور جب تمام انسان جمع کیے جائیں گے اُس وقت وہ اپنے پکارنے والوں کے دشمن اور ان کی عبادت کے منکر ہوں گےوَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ١ۙ هٰذَا سِحْرٌ مُّبِیْنٌؕ﴿7﴾
- وَاِذَااور جب
- تُتْلٰىپڑھی جاتی ہیں
- عَلَيْهِمْان پر
- اٰيٰتُنَا بَيِّنٰتٍہماری روشن نشانیاں۔ آیات
- قَالَ الَّذِيْنَکہا ان لوگوں نے
- كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
- لِلْحَقِّحق کے لیے
- لَمَّا جَآءَهُمْ ۙجب وہ آگیا ان کے پاس
- ھٰذَایہ ہے
- سِحْرٌ مُّبِيْنٌجادو کھلا
اِن لوگوں کو جب ہماری صاف صاف آیات سنائی جاتی ہیں اور حق اِن کے سامنے آ جاتا ہے تو یہ کافر لوگ اُس کے متعلق کہتے ہیں کہ یہ تو کھلا جادو ہےاَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىهُ١ؕ قُلْ اِنِ افْتَرَیْتُهٗ فَلَا تَمْلِكُوْنَ لِیْ مِنَ اللّٰهِ شَیْئًا١ؕ هُوَ اَعْلَمُ بِمَا تُفِیْضُوْنَ فِیْهِ١ؕ كَفٰى بِهٖ شَهِیْدًۢا بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ١ؕ وَ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ﴿8﴾
- اَمْ يَقُوْلُوْنَیا وہ کہتے ہیں
- افْتَرٰىهُ ۭکہ اس نے گھڑ لیا ہے اس کو
- قُلْکہہ دیجیے
- اِنِ افْتَرَيْتُهٗاگر میں نے گھڑ لیا ہے اس کو
- فَلَا تَمْلِكُوْنَ لِيْتو نہیں تم مالک ہوسکتے میرے لیے
- مِنَسے
- اللّٰهِ شَيْئًا ۭاللہ کے مقابلے میں کسی چیز کے
- هُوَ اَعْلَمُوہ خوب جانتا ہے
- بِمَا تُفِيْضُوْنَساتھ اس کے جو تم پڑحتے ہو۔ تم شروع کرتے ہو۔ تم گھستے ہو۔ تم پلٹتے ہو
- فِيْهِ ۭاس میں
- كَفٰىکافی
- بِهٖساتھ اس کے
- شَهِيْدًۢاگواہ ہونا
- بَيْنِيْمیرے درمیان
- وَبَيْنَكُمْ ۭاور تمہارے درمیان
- وَهُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُاور وہ غفور رحیم ہے
کیا اُن کا کہنا یہ ہے کہ رسول نے اِسے خود گھڑ لیا ہے؟ ان سے کہو، "اگر میں نے اِسے خود گھڑ لیا ہے تو تم مجھے خدا کی پکڑ سے کچھ بھی نہ بچا سکو گے، جو باتیں تم بناتے ہو اللہ ان کو خوب جانتا ہے، میرے اور تمہارے درمیان وہی گواہی دینے کے لیے کافی ہے، اور وہ بڑا درگزر کرنے والا اور رحیم ہے"قُلْ مَا كُنْتُ بِدْعًا مِّنَ الرُّسُلِ وَ مَاۤ اَدْرِیْ مَا یُفْعَلُ بِیْ وَ لَا بِكُمْ١ؕ اِنْ اَتَّبِعُ اِلَّا مَا یُوْحٰۤى اِلَیَّ وَ مَاۤ اَنَا اِلَّا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ﴿9﴾
- قُلْکہہ دیجیے
- مَا كُنْتُنہیں ہوں میں
- بِدْعًانیا۔ انوکھا
- مِّنَ الرُّسُلِرسولوں میں سے
- وَمَآ اَدْرِيْاور نہیں میں جانتا
- مَاکیا
- يُفْعَلُ بِيْکیا جائے گا میرے ساتھ
- وَلَا بِكُمْ ۭاور نہ تمہارے ساتھ
- اِنْ اَتَّبِعُنہیں میں پیروی کرتا
- اِلَّامگر
- مَا يُوْحٰٓىاس کی جو وحی کی جاتی ہے
- اِلَيَّمیری طرف
- وَمَآ اَنَااور نہیں میں
- اِلَّا نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌمگر خبردار کرنے والا کھلم کھلا
اِن سے کہو، "میں کوئی نرالا رسول تو نہیں ہوں، میں نہیں جانتا کہ کل تمہارے ساتھ کیا ہونا ہے اور میرے ساتھ کیا، میں تو صرف اُس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو میرے پاس بھیجی جاتی ہے اور میں ایک صاف صاف خبردار کر دینے والے کے سوا اور کچھ نہیں ہوں"قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كَانَ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ وَ كَفَرْتُمْ بِهٖ وَ شَهِدَ شَاهِدٌ مِّنْۢ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ عَلٰى مِثْلِهٖ فَاٰمَنَ وَ اسْتَكْبَرْتُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ۠ع﴿10﴾
- قُلْ اَرَءَيْتُمْکہہ دیجیے کیا سوچا تم نے
- اِنْاگر
- كَانَہے وہ
- مِنْ عِنْدِ اللّٰهِاللہ کی طرف سے
- وَكَفَرْتُمْ بِهٖاور کفر کیا تم نے ساتھ اس کے
- وَشَهِدَاور گواہی دے چکا
- شَاهِدٌایک گواہ
- مِّنْۢ بَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَبنی اسرائیل میں سے
- عَلٰي مِثْلِهٖاوپر اس کی مانند کے
- فَاٰمَنَپس وہ ایمان لے آیا
- وَاسْتَكْبَرْتُمْ ۭاور تم نے تکبر کیا
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- لَا يَهْدِينہیں ہدایت دیتا
- الْقَوْمَ الظّٰلِمِيْنَظالم قوم کو
اے نبیؐ، ان سے کہو "کبھی تم نے سوچا بھی کہ اگر یہ کلام اللہ ہی کی طرف سے ہوا اور تم نے اِس کا انکار کر دیا (تو تمہارا کیا انجام ہوگا)؟ اور اِس جیسے ایک کلام پر تو بنی اسرائیل کا ایک گواہ شہادت بھی دے چکا ہے وہ ایمان لے آیا اور تم اپنے گھمنڈ میں پڑے رہے ایسے ظالموں کو اللہ ہدایت نہیں دیا کرتا"وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَوْ كَانَ خَیْرًا مَّا سَبَقُوْنَاۤ اِلَیْهِ١ؕ وَ اِذْ لَمْ یَهْتَدُوْا بِهٖ فَسَیَقُوْلُوْنَ هٰذَاۤ اِفْكٌ قَدِیْمٌ﴿11﴾
- وَقَالَ الَّذِيْنَاور کہا ان لوگوں نے
- كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
- لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْاان لوگوں سے جو ایمان لائے
- لَوْ كَانَ خَيْرًااگر ہوتا وہ اچھا
- مَّانہ
- سَبَقُوْنَآوہ سبقت لے جاتے ہم پر
- اِلَيْهِ ۭطرف اس کے
- وَاِذْ لَمْ يَهْتَدُوْااور جبکہ نہیں انہوں نے ہدایت پائی
- بِهٖساتھ اس کے
- فَسَيَقُوْلُوْنَتو عنقریب وہ کہیں گے
- ھٰذَآیہ
- اِفْكٌ قَدِيْمٌجھوٹ ہے پرانا
جن لوگوں نے ماننے سے انکار کر دیا ہے وہ ایمان لانے والوں کے متعلق کہتے ہیں کہ اگر اس کتاب کو مان لینا کوئی اچھا کام ہوتا تو یہ لوگ اس معاملے میں ہم سے سبقت نہ لے جا سکتے تھے چونکہ اِنہوں نے اُس سے ہدایت نہ پائی اس لیے اب یہ ضرور کہیں گے کہ یہ تو پرانا جھوٹ ہےوَ مِنْ قَبْلِهٖ كِتٰبُ مُوْسٰۤى اِمَامًا وَّ رَحْمَةً١ؕ وَ هٰذَا كِتٰبٌ مُّصَدِّقٌ لِّسَانًا عَرَبِیًّا لِّیُنْذِرَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا١ۖۗ وَ بُشْرٰى لِلْمُحْسِنِیْنَۚ﴿12﴾
- وَمِنْ قَبْلِهٖاور اس سے پہلے
- كِتٰبُ مُوْسٰٓىموسیٰ کی کتاب
- اِمَامًا وَّرَحْمَةً ۭرہنما اور رحمت کے طور پر (آچکی ہے)
- وَھٰذَا كِتٰبٌاور یہ کتاب
- مُّصَدِّقٌتصدیق کرنے والی ہے
- لِّسَانًازبان ہے
- عَرَبِيًّاعربی
- لِّيُنْذِرَ الَّذِيْنَتاکہ متنبہ کرے ان لوگوں کو
- ظَلَمُوْا ڰجنہوں نے ظلم کیا
- وَبُشْرٰىاور خوشخبری ہو
- لِلْمُحْسِنِيْنَنیکو کاروں کے لیے
حالانکہ اِس سے پہلے موسیٰؑ کی کتاب رہنما اور رحمت بن کر آ چکی ہے، اور یہ کتاب اُس کی تصدیق کرنے والی زبان عربی میں آئی ہے تاکہ ظالموں کو متنبہ کر دے اور نیک روش اختیار کرنے والوں کو بشارت دے دےاِنَّ الَّذِیْنَ قَالُوْا رَبُّنَا اللّٰهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوْا فَلَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَۚ﴿13﴾
- اِنَّ الَّذِيْنَبیشک وہ لوگ
- قَالُوْاجنہوں نے کہا
- رَبُّنَا اللّٰهُہمارا رب اللہ ہے
- ثُمَّ اسْتَقَامُوْاپھر انہوں نے استقامت اختیار کی۔ جم گئے
- فَلَا خَوْفٌتو نہیں کوئی خوف
- عَلَيْهِمْان پر
- وَلَا هُمْ يَحْزَنُوْنَاور نہ وہ غمگین ہوتے ہیں
یقیناً جن لوگوں نے کہہ دیا کہ اللہ ہی ہمارا رب ہے، پھر اُس پر جم گئے، اُن کے لیے نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گےاُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ۚ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿14﴾
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- اَصْحٰبُ الْجَنَّةِجنت کے ساتھی ہیں۔ جنت والے ہیں
- خٰلِدِيْنَ فِيْهَا ۚہمیشہ رہنے والے ہیں اس میں
- جَزَآءًۢبدلہ ہے
- بِمَا كَانُوْابوجہ اس کے جو تھے وہ
- يَعْمَلُوْنَوہ عمل کرتے
ایسے سب لوگ جنت میں جانے والے ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے اپنے اُن اعمال کے بدلے جو وہ دنیا میں کرتے رہے ہیںوَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْهِ اِحْسٰنًا١ؕ حَمَلَتْهُ اُمُّهٗ كُرْهًا وَّ وَضَعَتْهُ كُرْهًا١ؕ وَ حَمْلُهٗ وَ فِصٰلُهٗ ثَلٰثُوْنَ شَهْرًا١ؕ حَتّٰۤى اِذَا بَلَغَ اَشُدَّهٗ وَ بَلَغَ اَرْبَعِیْنَ سَنَةً١ۙ قَالَ رَبِّ اَوْزِعْنِیْۤ اَنْ اَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِیْۤ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَ عَلٰى وَالِدَیَّ وَ اَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰىهُ وَ اَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ١ؕۚ اِنِّیْ تُبْتُ اِلَیْكَ وَ اِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ﴿15﴾
- وَوَصَّيْنَا الْاِنْسَانَاور وصیت کی۔ تاکید کی ہم نے انسان کو
- بِوَالِدَيْهِاپنے والدین کے ساتھ
- اِحْسٰنًا ۭاحسان کرنے کی
- حَمَلَتْهُاٹھایا اس کو
- اُمُّهٗاس کی ماں نے
- كُرْهًاتکلیف میں
- وَّوَضَعَتْهُاور جنم دیا اس کو
- كُرْهًا ۭناگواری میں
- وَحَمْلُهٗاور حمل اس کا۔ اٹھانا اس کا
- وَفِصٰلُهٗاور دودھ چھڑانا اس کا
- ثَلٰثُوْنَ شَهْرًا ۭتیس ماہ تھا
- حَتّىٰٓیہاں تک کہ
- اِذَا بَلَغَجب وہ پہنچ چکا
- اَشُدَّهٗاپنی جوانی کو
- وَبَلَغَاور پہنچا
- اَرْبَعِيْنَچالیس
- سَنَةً ۙسال کو
- قَالَکہا
- رَبِّ اَوْزِعْنِيْٓاے میرے رب مجھے توفیق دے
- اَنْ اَشْكُرَکہ میں شکر ادا کروں
- نِعْمَتَكَتیری نعمت کا
- الَّتِيْٓوہ جو
- اَنْعَمْتَانعام کی تو نے
- عَلَيَّمجھ پر
- وَعَلٰي وَالِدَيَّاور میرے والدین پر
- وَاَنْ اَعْمَلَاور یہ کہ میں عمل کروں
- صَالِحًاصالح
- تَرْضٰىهُتو راضی ہوجائے اس پر
- وَاَصْلِحْ لِيْاور اصلاح کردے میرے لیے۔ درست کردے میرے لیے
- فِيْ ذُرِّيَّتِيْ ڝمیری اولاد میں
- اِنِّىْبیشک میں نے
- تُبْتُمیں نے توبہ کی
- اِلَيْكَتیری طرف
- وَاِنِّىْاور بیشک میں
- مِنَ الْمُسْلِمِيْنَمسلمانوں میں سے ہوں
ہم نے انسان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ نیک بر تاؤ کرے اُس کی ماں نے مشقت اٹھا کر اسے پیٹ میں رکھا اور مشقت اٹھا کر ہی اس کو جنا، اور اس کے حمل اور دودھ چھڑانے میں تیس مہینے لگ گئے یہاں تک کہ جب وہ اپنی پوری طاقت کو پہنچا اور چالیس سال کا ہو گیا تو اس نے کہا "اے میرے رب، مجھے توفیق دے کہ میں تیری اُن نعمتوں کا شکر ادا کروں جو تو نے مجھے اور میرے والدین کو عطا فرمائیں، اور ایسا نیک عمل کروں جس سے تو راضی ہو، اور میری اولاد کو بھی نیک بنا کر مجھے سُکھ دے، میں تیرے حضور توبہ کرتا ہوں اور تابع فرمان (مسلم) بندوں میں سے ہوں"اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ نَتَقَبَّلُ عَنْهُمْ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوْا وَ نَتَجَاوَزُ عَنْ سَیِّاٰتِهِمْ فِیْۤ اَصْحٰبِ الْجَنَّةِ١ؕ وَعْدَ الصِّدْقِ الَّذِیْ كَانُوْا یُوْعَدُوْنَ﴿16﴾
- اُولٰٓئِكَ الَّذِيْنَیہی وہ لوگ ہیں
- نَتَقَبَّلُہم قبول کرلیتے ہیں
- عَنْهُمْان سے
- اَحْسَنَبہترین
- مَا عَمِلُوْاجو انہوں نے عمل کیے
- وَنَتَجَاوَزُاور ہم درگزر کردیتے ہیں۔ تجاوز کرجاتے ہیں
- عَنْ سَيِّاٰتِهِمْان کی برائیوں سے
- فِيْٓ اَصْحٰبِ الْجَنَّةِ ۭجنت والوں میں ہوں گے
- وَعْدَ الصِّدْقِسچا وعدہ
- الَّذِيْوہ جو
- كَانُوْاتھے وہ
- يُوْعَدُوْنَوہ وعدہ دیئے جاتے
اِس طرح کے لوگوں سے ہم اُن کے بہترین اعمال کو قبول کرتے ہیں اور ان کی برائیوں سے درگزر کر جاتے ہیں یہ جنتی لوگوں میں شامل ہوں گے اُس سچے وعدے کے مطابق جو ان سے کیا جاتا رہا ہےوَ الَّذِیْ قَالَ لِوَالِدَیْهِ اُفٍّ لَّكُمَاۤ اَتَعِدٰنِنِیْۤ اَنْ اُخْرَجَ وَ قَدْ خَلَتِ الْقُرُوْنُ مِنْ قَبْلِیْ١ۚ وَ هُمَا یَسْتَغِیْثٰنِ اللّٰهَ وَیْلَكَ اٰمِنْ١ۖۗ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ١ۖۚ فَیَقُوْلُ مَا هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ﴿17﴾
- وَالَّذِيْاور وہ شخص
- قَالَ لِوَالِدَيْهِجس نے کہا اپنے والدین سے
- اُفٍّ لَّكُمَآاف تم دونوں کے لیے
- اَتَعِدٰنِنِيْٓکیا تم مجھے خوف دلاتے ہو
- اَنْ اُخْرَجَکہ میں نکالا جاؤں گا
- وَقَدْ خَلَتِ الْقُرُوْنُحالانکہ تحقیق گزر چکیں نسلیں
- مِنْ قَبْلِيْ ۚمجھ سے پہلے
- وَهُمَااور وہ دونوں
- يَسْتَغِيْثٰنِ اللّٰهَاللہ سے فریاد کرتے ہوئے کہتے ہیں (اپنے بیٹے کو)
- وَيْلَكَ اٰمِنْ ڰتیرا برا ہو ایمان لے آ
- اِنَّبیشک
- وَعْدَ اللّٰهِوعدہ اللہ کا
- حَقٌّ ښسچا ہے
- فَيَقُوْلُتو وہ کہتا ہے
- مَا ھٰذَآنہیں یہ
- اِلَّآمگر
- اَسَاطِيْرُ الْاَوَّلِيْنَکہانیاں ہیں پہلوں کی
اور جس شخص نے اپنے والدین سے کہا "اُف، تنگ کر دیا تم نے، کیا تم مجھے یہ خوف دلاتے ہو کہ میں مرنے کے بعد پھر قبر سے نکالا جاؤں گا حالانکہ مجھ سے پہلے بہت سی نسلیں گزر چکی ہیں (اُن میں سے تو کوئی اٹھ کر نہ آیا)" ماں اور باپ اللہ کی دوہائی دے کر کہتے ہیں "ارے بدنصیب، مان جا، اللہ کا وعدہ سچا ہے" مگر وہ کہتا ہے "یہ سب اگلے وقتوں کی فرسودہ کہانیاں ہیں"اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ حَقَّ عَلَیْهِمُ الْقَوْلُ فِیْۤ اُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا خٰسِرِیْنَ﴿18﴾
- اُولٰٓئِكَ الَّذِيْنَیہی وہ لوگ ہیں
- حَقَّحق ہوگئی
- عَلَيْهِمُ الْقَوْلُان پر بات
- فِيْٓ اُمَمٍگروہوں میں
- قَدْ خَلَتْتحقیق گزر چکے
- مِنْ قَبْلِهِمْان سے پہلے
- مِّنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ ۭجنوں اور انسانوں میں سے
- اِنَّهُمْبیشک وہ
- كَانُوْاتھے وہ
- خٰسِرِيْنَخسارہ پانے والے
یہ وہ لوگ ہیں جن پر عذاب کا فیصلہ چسپاں ہو چکا ہے اِن سے پہلے جنوں اور انسانوں کے جو ٹولے (اِسی قماش کے) ہو گزرے ہیں اُنہی میں یہ بھی جا شامل ہوں گے بے شک یہ گھاٹے میں رہ جانے والے لوگ ہیںوَ لِكُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوْا١ۚ وَ لِیُوَفِّیَهُمْ اَعْمَالَهُمْ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ﴿19﴾
- وَلِكُلٍّاور واسطے ہر ایک کے
- دَرَجٰتٌدرجے ہیں
- مِّمَّا عَمِلُوْا ۚاس میں سے جو انہوں نے عمل کیے
- وَلِيُوَفِّيَهُمْاور تاکہ پورا پورا بدلہ دے ان کو
- اَعْمَالَهُمْان کے اعمال کا
- وَهُمْ لَا يُظْلَمُوْنَاور وہ ظلم نہ کیے جائیں گے
دونوں گروہوں میں سے ہر ایک کے درجے ان کے اعمال کے لحاظ سے ہیں تاکہ اللہ ان کے کیے کا پورا پورا بدلہ ان کو دے ان پر ظلم ہرگز نہ کیا جائے گاوَ یَوْمَ یُعْرَضُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا عَلَى النَّارِ١ؕ اَذْهَبْتُمْ طَیِّبٰتِكُمْ فِیْ حَیَاتِكُمُ الدُّنْیَا وَ اسْتَمْتَعْتُمْ بِهَا١ۚ فَالْیَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُوْنِ بِمَا كُنْتُمْ تَسْتَكْبِرُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ وَ بِمَا كُنْتُمْ تَفْسُقُوْنَ۠ع﴿20﴾
- وَيَوْمَاور جس دن
- يُعْرَضُپیش کیے جائیں گے
- الَّذِيْنَ كَفَرُوْاوہ لوگ جنہوں نے کفر کیا
- عَلَي النَّارِ ۭآگ پر (کہا جائے گا)
- اَذْهَبْتُمْلے گئے تم
- طَيِّبٰتِكُمْاپنی نعمتیں
- فِيْ حَيَاتِكُمُ الدُّنْيَااپنی دنیا کی زندگی میں
- وَاسْتَمْتَعْتُمْ بِهَا ۚاور فائدہ اٹھا لیا تم نے ساتھ ان کے
- فَالْيَوْمَتو آج کے دن
- تُجْزَوْنَتم جزا دیئے جاؤ گے
- عَذَابَعذاب
- الْهُوْنِرسوائی کا
- بِمَا كُنْتُمْبوجہ اس کے جو تھے تم
- تَسْتَكْبِرُوْنَتم تکبر کرتے
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- بِغَيْرِ الْحَقِّناحق
- وَبِمَا كُنْتُمْاور بوجہ اس کے جو تھے تم
- تَفْسُقُوْنَتم نافرمانی کرتے
پھر جب یہ کافر آگ کے سامنے لا کھڑے کیے جائیں گے تو ان سے کہا جائے گا: "تم اپنے حصے کی نعمتیں اپنی دنیا کی زندگی میں ختم کر چکے اور ان کا لطف تم نے اٹھا لیا، اب جو تکبر تم زمین میں کسی حق کے بغیر کرتے رہے اور جو نافرمانیاں تم نے کیں اُن کی پاداش میں آج تم کو ذلت کا عذاب دیا جائے گا"وَ اذْكُرْ اَخَا عَادٍ١ؕ اِذْ اَنْذَرَ قَوْمَهٗ بِالْاَحْقَافِ وَ قَدْ خَلَتِ النُّذُرُ مِنْۢ بَیْنِ یَدَیْهِ وَ مِنْ خَلْفِهٖۤ اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّا اللّٰهَ١ؕ اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ﴿21﴾
- وَاذْكُرْاور ذکر کیجیے
- اَخَا عَادٍ ۭعاد کے بھائی کا
- اِذْ اَنْذَرَجب اس نے خبردار کیا
- قَوْمَهٗاپنی قوم کو
- بِالْاَحْقَافِاحقاف میں
- وَقَدْ خَلَتِاور تحقیق گزر چکے تھے
- النُّذُرُخبردار کرنے والے
- مِنْۢ بَيْنِ يَدَيْهِاس سے پہلے۔ اس کے آگے
- وَمِنْ خَلْفِهٖٓاور اس کے پیچھے
- اَلَّا تَعْبُدُوْٓاکہ نہ تم عبادت کرو
- اِلَّا اللّٰهَ ۭمگر اللہ کی
- اِنِّىْٓبیشک میں
- اَخَافُ عَلَيْكُمْمیں ڈرتا ہوں تم پر
- عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيْمٍبڑے دن کے عذاب سے
ذرا اِنہیں عاد کے بھائی (ہودؑ) کا قصہ سناؤ جبکہ اُس نے احقاف میں اپنی قوم کو خبردار کیا تھا اور ایسے خبردار کرنے والے اُس سے پہلے بھی گزر چکے تھے اور اس کے بعد بھی آتے رہے کہ "اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہ کرو، مجھے تمہارے حق میں ایک بڑے ہولناک دن کے عذاب کا اندیشہ ہے"قَالُوْۤا اَجِئْتَنَا لِتَاْفِكَنَا عَنْ اٰلِهَتِنَا١ۚ فَاْتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ﴿22﴾
- قَالُوْٓاانہوں نے کہا
- اَجِئْتَنَاکیا تو آیا ہے ہمارے پاس
- لِتَاْفِكَنَاتاکہ تو برگشتہ کردے ہم کو۔ پھیر دے ہم کو
- عَنْ اٰلِهَتِنَا ۚہمارے الہوں سے
- فَاْتِنَاپس لے آ ہمارے پاس
- بِمَا تَعِدُنَآساتھ اس کے جو تو ڈراتا ہے ہم کو
- اِنْ كُنْتَاگر ہے تو
- مِنَ الصّٰدِقِيْنَسچوں میں سے
انہوں نے کہا "کیا تو اِس لیے آیا ہے کہ ہمیں بہکا کر ہمارے معبودوں سے برگشتہ کر دے؟ اچھا تو لے آ اپنا وہ عذاب جس سے تو ہمیں ڈراتا ہے اگر واقعی تو سچا ہے"قَالَ اِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللّٰهِ١ۖ٘ وَ اُبَلِّغُكُمْ مَّاۤ اُرْسِلْتُ بِهٖ وَ لٰكِنِّیْۤ اَرٰىكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُوْنَ﴿23﴾
- قَالَاس نے کہا
- اِنَّمَا الْعِلْمُبیشک علم
- عِنْدَپاس ہے
- اللّٰهِ ڮاللہ کے
- وَاُبَلِّغُكُمْاور میں پہنچا رہا ہوں تم کو
- مَّآ اُرْسِلْتُ بِهٖوہ جو میں بھیجا گیا ساتھ اس کے
- وَلٰكِنِّىْٓلیکن میں
- اَرٰىكُمْدیکھتا ہوں تم کو
- قَوْمًاایک قوم
- تَجْهَلُوْنَتم جہالت برت رہے ہو
اُس نے کہا کہ "اِس کا علم تو اللہ کو ہے، میں صرف وہ پیغام تمہیں پہنچا رہا ہوں جسے دے کر مجھے بھیجا گیا ہے مگر میں دیکھ رہا ہوں کہ تم لوگ جہالت برت رہے ہو"فَلَمَّا رَاَوْهُ عَارِضًا مُّسْتَقْبِلَ اَوْدِیَتِهِمْ١ۙ قَالُوْا هٰذَا عَارِضٌ مُّمْطِرُنَا١ؕ بَلْ هُوَ مَا اسْتَعْجَلْتُمْ بِهٖ١ؕ رِیْحٌ فِیْهَا عَذَابٌ اَلِیْمٌۙ﴿24﴾
- فَلَمَّاتو جب
- رَاَوْهُانہوں نے دیکھا
- عَارِضًااس بادل کو
- مُّسْتَقْبِلَآنے والا
- اَوْدِيَتِهِمْ ۙان کی وادیوں کو
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- ھٰذَایہ
- عَارِضٌبادل ہے
- مُّمْطِرُنَا ۭمینہ برسانے والا ہے ہم کو
- بَلْنہیں بلکہ
- هُوَوہ
- مَا اسْتَعْجَلْتُمْوہ ہے جس کی تم جلدی مچا رہے ہو
- بِهٖ ۭساتھ اس کے
- رِيْحٌایک ہوا ہے
- فِيْهَااس میں
- عَذَابٌ اَلِيْمٌدردناک عذاب ہے
پھر جب انہوں نے اُس عذاب کو اپنی وادیوں کی طرف آتے دیکھا تو کہنے لگے "یہ بادل ہے جو ہم کو سیراب کر دے گا" "نہیں، بلکہ یہ وہی چیز ہے جس کے لیے تم جلدی مچا رہے تھے یہ ہوا کا طوفان ہے جس میں دردناک عذاب چلا آ رہا ہےتُدَمِّرُ كُلَّ شَیْءٍۭ بِاَمْرِ رَبِّهَا فَاَصْبَحُوْا لَا یُرٰۤى اِلَّا مَسٰكِنُهُمْ١ؕ كَذٰلِكَ نَجْزِی الْقَوْمَ الْمُجْرِمِیْنَ﴿25﴾
- تُدَمِّرُہلاک کرتی ہے
- كُلَّ شَيْءٍۢہر چیز کو
- بِاَمْرِحکم سے
- رَبِّهَااپنے رب کے
- فَاَصْبَحُوْاپھر وہ ہوگئے
- لَا يُرٰٓىنہ دکھائی دیتے تھے
- اِلَّا مَسٰكِنُهُمْ ۭمگر ان کے گھر
- كَذٰلِكَاسی طرح
- نَجْزِيہم بدلہ دیا کرتے ہیں
- الْقَوْمَ الْمُجْرِمِيْنَمجرم قوم کو
اپنے رب کے حکم سے ہر چیز کو تباہ کر ڈالے گا" آخرکار اُن کا حال یہ ہوا کہ اُن کے رہنے کی جگہوں کے سوا وہاں کچھ نظر نہ آتا تھا اِس طرح ہم مجرموں کو بدلہ دیا کرتے ہیںوَ لَقَدْ مَكَّنّٰهُمْ فِیْمَاۤ اِنْ مَّكَّنّٰكُمْ فِیْهِ وَ جَعَلْنَا لَهُمْ سَمْعًا وَّ اَبْصَارًا وَّ اَفْئِدَةً١ۖ٘ فَمَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ سَمْعُهُمْ وَ لَاۤ اَبْصَارُهُمْ وَ لَاۤ اَفْئِدَتُهُمْ مِّنْ شَیْءٍ اِذْ كَانُوْا یَجْحَدُوْنَ١ۙ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ وَ حَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ۠ع﴿26﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- مَكَّنّٰهُمْبسایا ہم نے ان کو
- فِيْمَآاس میں جو
- اِنْنہیں
- مَّكَّنّٰكُمْبسایا ہم نے تم کو
- فِيْهِاس میں
- وَجَعَلْنَا لَهُمْاور بنائے ہم نے ان کے لیے
- سَمْعًاکان
- وَّاَبْصَارًااور آنکھیں
- وَّاَفِْٕدَةً ڮاور دل
- فَمَآ اَغْنٰىتو نہ کام آئے
- عَنْهُمْان کو
- سَمْعُهُمْان کے کان
- وَلَآ اَبْصَارُهُمْاور نہ ان کی نگاہیں۔ آنکھیں
- وَلَآ اَفِْٕدَتُهُمْاور نہ ان کے دل
- مِّنْ شَيْءٍکچھ بھی
- اِذْ كَانُوْاجب تھے وہ
- يَجْحَدُوْنَ ۙوہ انکار کرتے
- بِاٰيٰتِآیات کا
- اللّٰهِاللہ کی
- وَحَاقَ بِهِمْاور گھیر لیا ان کو
- مَّا كَانُوْاجو تھے وہ
- بِهٖساتھ اس کے
- يَسْتَهْزِءُوْنَوہ مذاق اڑاتے
اُن کو ہم نے وہ کچھ دیا تھا جو تم لوگوں کو نہیں دیا ہے اُن کو ہم نے کان، آنکھیں اور دل، سب کچھ دے رکھے تھے، مگر نہ وہ کان اُن کے کسی کام آئے، نہ آنکھیں، نہ دل، کیونکہ وہ اللہ کی آیات کا انکار کرتے تھے، اور اُسی چیز کے پھیر میں وہ آ گئے جس کا وہ مذاق اڑاتے تھےوَ لَقَدْ اَهْلَكْنَا مَا حَوْلَكُمْ مِّنَ الْقُرٰى وَ صَرَّفْنَا الْاٰیٰتِ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ﴿27﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- اَهْلَكْنَاہلاک کردیا ہم نے
- مَا حَوْلَكُمْجو تمہارے آس پاس ہے
- مِّنَ الْقُرٰىبستیوں میں سے
- وَصَرَّفْنَااور پھیر پھیر کر لائے ہیں ہم
- الْاٰيٰتِآیات کو
- لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُوْنَشاید کہ وہ لوٹ آئیں
تمہارے گرد و پیش کے علاقوں میں بہت سی بستیوں کو ہم ہلاک کر چکے ہیں ہم نے اپنی آیات بھیج کر بار بار طرح طرح سے اُن کو سمجھایا، شاید کہ وہ باز آ جائیںفَلَوْ لَا نَصَرَهُمُ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ قُرْبَانًا اٰلِهَةً١ؕ بَلْ ضَلُّوْا عَنْهُمْ١ۚ وَ ذٰلِكَ اِفْكُهُمْ وَ مَا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ﴿28﴾
- فَلَوْلَاتو کیوں نہ
- نَصَرَهُمُمدد کی ان کی
- الَّذِيْنَان ہستیوں نے
- اتَّخَذُوْاجن کو پکڑا انہوں نے
- مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
- قُرْبَانًاتقرب کے لیے
- اٰلِهَةً ۭالہ۔ معبود
- بَلْ ضَلُّوْابکہ وہ کھو گئے
- عَنْهُمْ ۚان سے
- وَذٰلِكَ اِفْكُهُمْاور یہ ان کا جھوٹ تھا
- وَمَا كَانُوْااور جو کچھ تھے وہ
- يَفْتَرُوْنَوہ گھڑا کرتے
پھر کیوں نہ اُن ہستیوں نے اُن کی مدد کی جنہیں اللہ کو چھوڑ کر انہوں نے تقرب الی اللہ کا ذریعہ سمجھتے ہوئے معبود بنا لیا تھا؟ بلکہ وہ تو ان سے کھوئے گئے، اور یہ تھا اُن کے جھوٹ اور اُن بناوٹی عقیدوں کا انجام جو انہوں نے گھڑ رکھے تھےوَ اِذْ صَرَفْنَاۤ اِلَیْكَ نَفَرًا مِّنَ الْجِنِّ یَسْتَمِعُوْنَ الْقُرْاٰنَ١ۚ فَلَمَّا حَضَرُوْهُ قَالُوْۤا اَنْصِتُوْا١ۚ فَلَمَّا قُضِیَ وَ لَّوْا اِلٰى قَوْمِهِمْ مُّنْذِرِیْنَ﴿29﴾
- وَاِذْاور جب
- صَرَفْنَآپھیر لائے ہم
- اِلَيْكَآپ کی طرف
- نَفَرًاایک گروہ
- مِّنَ الْجِنِّجنوں میں سے
- يَسْتَمِعُوْنَجو غور سے سن رہے تھے
- الْقُرْاٰنَ ۚقرآن
- فَلَمَّا حَضَرُوْهُپھر جب وہ حاضر ہوئے آپ کے پاس۔ اس کے پاس
- قَالُوْٓا اَنْصِتُوْا ۚکہنے لگے چپ ہوجاؤ
- فَلَمَّا قُضِيَتو جب پڑھ لیا گیا
- وَلَّوْاپھرگئے
- اِلٰى قَوْمِهِمْاپنی قوم کی طرف
- مُّنْذِرِيْنَخبردار کرنے والے بن
(اور وہ واقعہ بھی قابل ذکر ہے) جب ہم جنوں کے ایک گروہ کو تمہاری طرف لے آئے تھے تاکہ قرآن سنیں جب وہ اُس جگہ پہنچے (جہاں تم قرآن پڑھ رہے تھے) تو انہوں نے آپس میں کہا خاموش ہو جاؤ پھر جب وہ پڑھا جا چکا تو وہ خبردار کرنے والے بن کر اپنی قوم کی طرف پلٹےقَالُوْا یٰقَوْمَنَاۤ اِنَّا سَمِعْنَا كِتٰبًا اُنْزِلَ مِنْۢ بَعْدِ مُوْسٰى مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ یَهْدِیْۤ اِلَى الْحَقِّ وَ اِلٰى طَرِیْقٍ مُّسْتَقِیْمٍ﴿30﴾
- قَالُوْا يٰقَوْمَنَآانہوں نے کہا اے ہماری قوم
- اِنَّابیشک ہم نے
- سَمِعْنَاسنی ہم نے
- كِتٰبًاایک کتاب
- اُنْزِلَاتاری گئی
- مِنْۢ بَعْدِ مُوْسٰىموسیٰ کے بعد
- مُصَدِّقًاتصدیق کرنے والی
- لِّمَاواسطے اس کے جو
- بَيْنَدرمیان
- يَدَيْهِاس کے دونوں ہاتھوں کے۔ جو اس سے پہلے ہے
- يَهْدِيْٓہدایت دیتی ہے
- اِلَى الْحَقِّحق کی طرف
- وَاِلٰىاور طرف
- طَرِيْقٍ مُّسْتَقِيْمٍسیدھے راستے کے
انہوں نے جا کر کہا، "اے ہماری قوم کے لوگو، ہم نے ایک کتاب سنی ہے جو موسیٰؑ کے بعد نازل کی گئی ہے، تصدیق کرنے والی ہے اپنے سے پہلے آئی ہوئی کتابوں کی، رہنمائی کرتی ہے حق اور راہ راست کی طرفیٰقَوْمَنَاۤ اَجِیْبُوْا دَاعِیَ اللّٰهِ وَ اٰمِنُوْا بِهٖ یَغْفِرْ لَكُمْ مِّنْ ذُنُوْبِكُمْ وَ یُجِرْكُمْ مِّنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ﴿31﴾
- يٰقَوْمَنَآاے ہماری قوم
- اَجِيْبُوْاجواب دو ۔ دعوت قبول کرو
- دَاعِيَ اللّٰهِاللہ کے داعی کی۔ اللہ کی طرف بلانے والے کی
- وَاٰمِنُوْا بِهٖاور ایمان لے آؤ اس کے ساتھ
- يَغْفِرْ لَكُمْبخش دے گا تمہارے لیے
- مِّنْ ذُنُوْبِكُمْتمہارے گناہوں میں سے
- وَيُجِرْكُمْاور پناہ دے گا تم کو۔ بچالے گا تم کو
- مِّنْ عَذَابٍ اَلِيْمٍدردناک عذاب سے
اے ہماری قوم کے لوگو، اللہ کی طرف بلانے والے کی دعوت قبول کر لو اور اس پر ایمان لے آؤ، اللہ تمہارے گناہوں سے درگزر فرمائے گا اور تمہیں عذاب الیم سے بچا دے گا"وَ مَنْ لَّا یُجِبْ دَاعِیَ اللّٰهِ فَلَیْسَ بِمُعْجِزٍ فِی الْاَرْضِ وَ لَیْسَ لَهٗ مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءُ١ؕ اُولٰٓئِكَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ﴿32﴾
- وَمَنْ لَّااور جو نہ
- يُجِبْجواب دے
- دَاعِيَ اللّٰهِاللہ کے داعی کو
- فَلَيْسَتو نہیں ہے
- بِمُعْجِزٍعاجز کرنے والا
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- وَلَيْسَ لَهٗاور نہیں اس کے لیے
- مِنْ دُوْنِهٖٓاس کے سوا
- اَوْلِيَآءُ ۭکوئی حامی و مددگار
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- فِيْ ضَلٰلٍگمراہی میں ہیں
- مُّبِيْنٍکھلی
اور جو کوئی اللہ کے داعی کی بات نہ مانے وہ نہ زمین میں خود کوئی بل بوتا رکھتا ہے کہ اللہ کو زچ کر دے، اور نہ اس کے کوئی ایسے حامی و سرپرست ہیں کہ اللہ سے اس کو بچا لیں ایسے لوگ کھلی گمراہی میں پڑ ے ہوئے ہیںاَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّ اللّٰهَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ لَمْ یَعْیَ بِخَلْقِهِنَّ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ یُّحْیَِۧ الْمَوْتٰى١ؕ بَلٰۤى اِنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ﴿33﴾
- اَوَلَمْ يَرَوْاکیا انہوں نے دیکھا نہیں
- اَنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- الَّذِيْوہ ذات ہے
- خَلَقَ السَّمٰوٰتِجس نے پیدا کیا آسمانوں کو
- وَالْاَرْضَاور زمین کو
- وَلَمْ يَعْيَاور نہیں تھکا
- بِخَلْقِهِنَّساتھ ان کی تخلیق کے
- بِقٰدِرٍقادر ہے
- عَلٰٓياس بات پر
- اَنْکہ
- يُّحْيِۦ الْمَوْتٰى ۭوہ زندہ کرے مردوں کو
- بَلٰٓيکیوں نہیں
- اِنَّهٗبیشک وہ
- عَلٰي كُلِّ شَيْءٍہر چیز پر
- قَدِيْرٌقدرت رکھنے والا ہے
اور کیا اِن لوگوں کو یہ سجھائی نہیں دیتا کہ جس خدا نے یہ زمین اور آسمان پیدا کیے ہیں اور ان کو بناتے ہوئے جو نہ تھکا، وہ ضرور اس پر قادر ہے کہ مُردوں کو جلا اٹھائے؟ کیوں نہیں، یقیناً وہ ہر چیز کی قدرت رکھتا ہےوَ یَوْمَ یُعْرَضُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا عَلَى النَّارِ١ؕ اَلَیْسَ هٰذَا بِالْحَقِّ١ؕ قَالُوْا بَلٰى وَ رَبِّنَا١ؕ قَالَ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ﴿34﴾
- وَيَوْمَاور جس دن
- يُعْرَضُ الَّذِيْنَپیش کیے جائیں گے وہ لوگ
- كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
- عَلَي النَّارِ ۭآگ پر (اس وقت پوچھا جائے گا)
- اَلَيْسَکیا نہیں ہے
- ھٰذَا بالْحَقِّ ۭیہ حق
- قَالُوْا بَلٰيوہ کہیں گے کیوں نہیں
- وَرَبِّنَا ۭقسم ہے ہمارے رب کی
- قَالَفرمائے گا
- فَذُوْقُواپس چکھو
- الْعَذَابَعذاب
- بِمَا كُنْتُمْبوجہ اس کے جو تھے تم
- تَكْفُرُوْنَتم کفر کرتے
جس روز یہ کافر آگ کے سامنے لائے جائیں گے، اُس وقت اِن سے پوچھا جائے گا "کیا یہ حق نہیں ہے؟" یہ کہیں گے "ہاں، ہمارے رب کی قسم (یہ واقعی حق ہے)" اللہ فرمائے گا، "اچھا تو اب عذاب کا مزا چکھو اپنے اُس انکار کی پاداش میں جو تم کرتے رہے تھے"فَاصْبِرْ كَمَا صَبَرَ اُولُوا الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ وَ لَا تَسْتَعْجِلْ لَّهُمْ١ؕ كَاَنَّهُمْ یَوْمَ یَرَوْنَ مَا یُوْعَدُوْنَ١ۙ لَمْ یَلْبَثُوْۤا اِلَّا سَاعَةً مِّنْ نَّهَارٍ١ؕ بَلٰغٌ١ۚ فَهَلْ یُهْلَكُ اِلَّا الْقَوْمُ الْفٰسِقُوْنَ۠ع﴿35﴾
- فَاصْبِرْپس صبر کرو
- كَمَاجیسا کہ
- صَبَرَصبر کیا
- اُولُوا الْعَزْمِہمت والوں نے
- مِنَ الرُّسُلِرسولوں میں سے
- وَلَا تَسْتَعْجِلْاور نہ تم جلدی کرو
- لَّهُمْ ۭان کے لیے
- كَاَنَّهُمْگویا کہ وہ
- يَوْمَ يَرَوْنَجس دن وہ دیکھیں گے
- مَا يُوْعَدُوْنَ ۙاسے جو وہ وعدہ دیئے جاتے ہیں
- لَمْنہیں
- يَلْبَثُوْٓاوہ ٹھہریں گے
- اِلَّا سَاعَةًمگر ایک گھڑی
- مِّنْ نَّهَارٍ ۭدن میں سے
- بَلٰغٌ ۚپیغام پہنچانا ہے
- فَهَلْتو نہیں
- يُهْلَكُہلاک کی جائے گی
- اِلَّامگر
- الْقَوْمُ الْفٰسِقُوْنَفاسق قوم
پس اے نبیؐ، صبر کرو جس طرح اولوالعزم رسولوں نے صبر کیا ہے، اور ان کے معاملہ میں جلدی نہ کرو جس روز یہ لوگ اُس چیز کو دیکھ لیں گے جس کا اِنہیں خوف دلایا جا رہا ہے تو اِنہیں یوں معلوم ہو گا کہ جیسے دنیا میں دن کی ایک گھڑی بھر سے زیادہ نہیں رہے تھے بات پہنچا دی گئی، اب کیا نافرمان لوگوں کے سوا اور کوئی ہلاک ہو گا؟