46. Al-Ahqafالأحقاف
The Dunes · Meccan · 35 ayahs · 4 rukus · Nazar Ahmed
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
حٰمٓۚ﴿1﴾
- حٰمٓحا۔ میم
ح متَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ﴿2﴾
- تَنْزِيْلُنازل کرنا
- الْكِتٰبِکتاب
- مِنَ اللّٰهِاللہ سے
- الْعَزِيْزِغالب
- الْحَكِيْمِحکمت والا
اِس کتاب کا نزول اللہ زبردست اور دانا کی طرف سے ہےمَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ اَجَلٍ مُّسَمًّى١ؕ وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا عَمَّاۤ اُنْذِرُوْا مُعْرِضُوْنَ﴿3﴾
- مَا خَلَقْنَانہیں پیدا کیا ہم نے
- السَّمٰوٰتِآسمانوں
- وَالْاَرْضَاور زمین
- وَمَااور جو
- بَيْنَهُمَآان دونوں کے درمیان
- اِلَّا بالْحَقِّمگر حق کے ساتھ
- وَاَجَلٍاور میعاد
- مُّسَمًّى ۭمقررہ
- وَالَّذِيْنَاور جن لوگوں نے
- كَفَرُوْاکفر کیا
- عَمَّآجس سے
- اُنْذِرُوْاوہ ڈرائے جاتے ہیں
- مُعْرِضُوْنَروگردانی کرنیوالے
ہم نے زمین اور آسمانوں کو اور اُن ساری چیزوں کو جو اُن کے درمیان ہیں برحق، اور ایک مدت خاص کے تعین کے ساتھ پیدا کیا ہے مگر یہ کافر لوگ اُس حقیقت سے منہ موڑے ہوئے ہیں جس سے ان کو خبردار کیا گیا ہےقُلْ اَرَءَیْتُمْ مَّا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَرُوْنِیْ مَا ذَا خَلَقُوْا مِنَ الْاَرْضِ اَمْ لَهُمْ شِرْكٌ فِی السَّمٰوٰتِ١ؕ اِیْتُوْنِیْ بِكِتٰبٍ مِّنْ قَبْلِ هٰذَاۤ اَوْ اَثٰرَةٍ مِّنْ عِلْمٍ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿4﴾
- قُلْفرمادیں
- اَرَءَيْتُمْبھلا تم دیکھو
- مَّا تَدْعُوْنَجن کو تم بلاتے ہو
- مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
- اَرُوْنِيْدکھاؤ مجھے
- مَاذَا خَلَقُوْاکیا انہوں نے پیدا کیا
- مِنَ الْاَرْضِزمین سے
- اَمْ لَهُمْیا ان کے لئے
- شِرْكٌکچھ ساجھا
- فِي السَّمٰوٰتِ ۭآسمانوں میں
- اِيْتُوْنِيْلے آؤ میرے پاس
- بِكِتٰبٍکوئی کتاب
- مِّنْ قَبْلِ ھٰذَآاس سے پہلے
- اَوْ اَثٰرَةٍیا آثار
- مِّنْ عِلْمٍعلم سے، کی
- اِنْاگر
- كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَتم ہو سچے
اے نبیؐ، اِن سے کہو، "کبھی تم نے آنکھیں کھول کر دیکھا بھی کہ وہ ہستیاں ہیں کیا جنہیں تم خدا کو چھوڑ کر پکارتے ہو؟ ذرا مجھے دکھاؤ تو سہی کہ زمین میں انہوں نے کیا پیدا کیا ہے، یا آسمانوں کی تخلیق و تدبیر میں ان کا کیا حصہ ہے اِس سے پہلے آئی ہوئی کتاب یا علم کا کوئی بقیہ (اِن عقائد کے ثبوت میں) تمہارے پاس ہو تو وہی لے آؤ اگر تم سچے ہو"وَ مَنْ اَضَلُّ مِمَّنْ یَّدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَنْ لَّا یَسْتَجِیْبُ لَهٗۤ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ وَ هُمْ عَنْ دُعَآئِهِمْ غٰفِلُوْنَ﴿5﴾
- وَمَنْ اَضَلُّاور کون بڑا گمراہ
- مِمَّنْاس سے جو
- يَّدْعُوْاوہ پکارتا ہے
- مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
- مَنْجو
- لَّا يَسْتَجِيْبُجواب نہ دے گا
- لَهٗٓاس کو
- اِلٰىتک
- يَوْمِ الْقِيٰمَةِقیامت کا دن
- وَهُمْاور وہ
- عَنْ دُعَآئِهِمْان کے پکارنے سے
- غٰفِلُوْنَبیخبر ہیں
آخر اُس شخص سے زیادہ بہکا ہوا انسان اور کون ہو گا جو اللہ کو چھوڑ کر اُن کو پکارے جو قیامت تک اسے جواب نہیں دے سکتے بلکہ اِس سے بھی بے خبر ہیں کہ پکارنے والے اُن کو پکار رہے ہیںوَ اِذَا حُشِرَ النَّاسُ كَانُوْا لَهُمْ اَعْدَآءً وَّ كَانُوْا بِعِبَادَتِهِمْ كٰفِرِیْنَ﴿6﴾
- وَاِذَااور جب
- حُشِرَجمع کئے جائیں گے
- النَّاسُلوگ
- كَانُوْاوہ ہوں گے
- لَهُمْان کے
- اَعْدَآءًدشمن
- وَّكَانُوْااور ہوں گے
- بِعِبَادَتِهِمْان کی عبادت سے
- كٰفِرِيْنَمنکر (جمع)
اور جب تمام انسان جمع کیے جائیں گے اُس وقت وہ اپنے پکارنے والوں کے دشمن اور ان کی عبادت کے منکر ہوں گےوَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ١ۙ هٰذَا سِحْرٌ مُّبِیْنٌؕ﴿7﴾
- وَاِذَااور جب
- تُتْلٰىپڑھی جاتی ہیں
- عَلَيْهِمْان پر
- اٰيٰتُنَاآیات ہماری
- بَيِّنٰتٍواضح
- قَالَکہتے ہیں
- الَّذِيْنَجن لوگوں نے
- كَفَرُوْاانکار کیا
- لِلْحَقِّحق کا
- لَمَّاجب
- جَآءَهُمْ ۙان کے پاس آگیا
- ھٰذَا سِحْرٌیہ جادو
- مُّبِيْنٌکھلا
اِن لوگوں کو جب ہماری صاف صاف آیات سنائی جاتی ہیں اور حق اِن کے سامنے آ جاتا ہے تو یہ کافر لوگ اُس کے متعلق کہتے ہیں کہ یہ تو کھلا جادو ہےاَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىهُ١ؕ قُلْ اِنِ افْتَرَیْتُهٗ فَلَا تَمْلِكُوْنَ لِیْ مِنَ اللّٰهِ شَیْئًا١ؕ هُوَ اَعْلَمُ بِمَا تُفِیْضُوْنَ فِیْهِ١ؕ كَفٰى بِهٖ شَهِیْدًۢا بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ١ؕ وَ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ﴿8﴾
- اَمْ يَقُوْلُوْنَکیا وہ کہتے ہیں
- افْتَرٰىهُ ۭاس نے خود بنالیا ہے اسے
- قُلْفرمادیں
- اِنِ افْتَرَيْتُهٗاگر میں نے خود بنالیا ہے اسے
- فَلَا تَمْلِكُوْنَتو تم اختیار نہیں رکھتے
- لِيْمیرے لئے
- مِنَ اللّٰهِاللہ سے
- شَيْئًا ۭکچھ بھی
- هُوَ اَعْلَمُوہ خوب جانتا ہے
- بِمَاوہ جو
- تُفِيْضُوْنَتم باتیں بناتے ہو
- فِيْهِ ۭاس میں
- كَفٰىوہ کافی ہے
- بِهٖاس کا
- شَهِيْدًۢاگواہ
- بَيْنِيْمیرے درمیان
- وَبَيْنَكُمْ ۭاور تمہارے درمیان
- وَهُوَاور وہ
- الْغَفُوْرُبخشنے والا
- الرَّحِيْمُرحم کرنے والا
کیا اُن کا کہنا یہ ہے کہ رسول نے اِسے خود گھڑ لیا ہے؟ ان سے کہو، "اگر میں نے اِسے خود گھڑ لیا ہے تو تم مجھے خدا کی پکڑ سے کچھ بھی نہ بچا سکو گے، جو باتیں تم بناتے ہو اللہ ان کو خوب جانتا ہے، میرے اور تمہارے درمیان وہی گواہی دینے کے لیے کافی ہے، اور وہ بڑا درگزر کرنے والا اور رحیم ہے"قُلْ مَا كُنْتُ بِدْعًا مِّنَ الرُّسُلِ وَ مَاۤ اَدْرِیْ مَا یُفْعَلُ بِیْ وَ لَا بِكُمْ١ؕ اِنْ اَتَّبِعُ اِلَّا مَا یُوْحٰۤى اِلَیَّ وَ مَاۤ اَنَا اِلَّا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ﴿9﴾
- قُلْفرمادیں
- مَا كُنْتُنہیں ہوں میں
- بِدْعًانیا
- مِّنَ الرُّسُلِرسولوں میں سے
- وَمَآ اَدْرِيْاور نہیں جانتا میں
- مَا يُفْعَلُکیا کیا جائے گا
- بِيْمیرے ساتھ
- وَلَا بِكُمْ ۭاور نہ تمہارے ساتھ
- اِنْ اَتَّبِعُنہیں پیروی کرتا میں
- اِلَّاسوائے، صرف
- مَا يُوْحٰٓىجو وحی کیا جاتا ہے
- اِلَيَّمیری طرف
- وَمَآ اَنَااور نہیں ہوں میں
- اِلَّامگر، صرف
- نَذِيْرٌڈر سنانے والا
- مُّبِيْنٌصاف صاف
اِن سے کہو، "میں کوئی نرالا رسول تو نہیں ہوں، میں نہیں جانتا کہ کل تمہارے ساتھ کیا ہونا ہے اور میرے ساتھ کیا، میں تو صرف اُس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو میرے پاس بھیجی جاتی ہے اور میں ایک صاف صاف خبردار کر دینے والے کے سوا اور کچھ نہیں ہوں"قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كَانَ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ وَ كَفَرْتُمْ بِهٖ وَ شَهِدَ شَاهِدٌ مِّنْۢ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ عَلٰى مِثْلِهٖ فَاٰمَنَ وَ اسْتَكْبَرْتُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ۠ع﴿10﴾
- قُلْفرمادیں
- اَرَءَيْتُمْبھلا تم دیکھو تو
- اِنْ كَانَاگر ہے
- مِنْ عِنْدِ اللّٰهِاللہ کے پاس سے
- وَكَفَرْتُمْاور تم نے انکار کیا
- بِهٖاسکا
- وَشَهِدَاور گواہی دی
- شَاهِدٌایک گواہ
- مِّنْۢسے
- بَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَبنی اسرائیل
- عَلٰي مِثْلِهٖاس جیسی (ایک کتاب) پر
- فَاٰمَنَپھر وہ ایمان لے آیا
- وَاسْتَكْبَرْتُمْ ۭاور تم نے تکبر کیا
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- لَا يَهْدِيہدایت نہیں دیتا
- الْقَوْمَلوگ
- الظّٰلِمِيْنَظالم (جمع)
اے نبیؐ، ان سے کہو "کبھی تم نے سوچا بھی کہ اگر یہ کلام اللہ ہی کی طرف سے ہوا اور تم نے اِس کا انکار کر دیا (تو تمہارا کیا انجام ہوگا)؟ اور اِس جیسے ایک کلام پر تو بنی اسرائیل کا ایک گواہ شہادت بھی دے چکا ہے وہ ایمان لے آیا اور تم اپنے گھمنڈ میں پڑے رہے ایسے ظالموں کو اللہ ہدایت نہیں دیا کرتا"وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَوْ كَانَ خَیْرًا مَّا سَبَقُوْنَاۤ اِلَیْهِ١ؕ وَ اِذْ لَمْ یَهْتَدُوْا بِهٖ فَسَیَقُوْلُوْنَ هٰذَاۤ اِفْكٌ قَدِیْمٌ﴿11﴾
- وَقَالَاور کہا
- الَّذِيْنَوہ لوگ جنہوں نے
- كَفَرُوْاکفر کیا (کافر)
- لِلَّذِيْنَان کیلئے جو
- اٰمَنُوْاایمان لائے ( مومن )
- لَوْ كَانَ خَيْرًااگر ہوتا بہتر
- مَّانہ
- سَبَقُوْنَآوہ پہل کرتے ہم پر
- اِلَيْهِ ۭاس کی طرف
- وَاِذْاور جب
- لَمْ يَهْتَدُوْانہ ہدایت پائی انہوں نے
- بِهٖاس سے
- فَسَيَقُوْلُوْنَتو اب کہیں گے
- ھٰذَآ اِفْكٌیہ جھوٹ
- قَدِيْمٌپُرانا
جن لوگوں نے ماننے سے انکار کر دیا ہے وہ ایمان لانے والوں کے متعلق کہتے ہیں کہ اگر اس کتاب کو مان لینا کوئی اچھا کام ہوتا تو یہ لوگ اس معاملے میں ہم سے سبقت نہ لے جا سکتے تھے چونکہ اِنہوں نے اُس سے ہدایت نہ پائی اس لیے اب یہ ضرور کہیں گے کہ یہ تو پرانا جھوٹ ہےوَ مِنْ قَبْلِهٖ كِتٰبُ مُوْسٰۤى اِمَامًا وَّ رَحْمَةً١ؕ وَ هٰذَا كِتٰبٌ مُّصَدِّقٌ لِّسَانًا عَرَبِیًّا لِّیُنْذِرَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا١ۖۗ وَ بُشْرٰى لِلْمُحْسِنِیْنَۚ﴿12﴾
- وَمِنْ قَبْلِهٖاور اس سے پہلے
- كِتٰبُ مُوْسٰٓىموسیٰ کی کتاب
- اِمَامًارہنما
- وَّرَحْمَةً ۭاور رحمت
- وَھٰذَا كِتٰبٌاور یہ کتاب
- مُّصَدِّقٌتصدیق کرنیوالی
- لِّسَانًا عَرَبِيًّازبان عربی
- لِّيُنْذِرَتاکہ وہ ڈرائے
- الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا ڰان لوگوں کو جنہوں نے ظلم کیا
- وَبُشْرٰىاور خوشخبری
- لِلْمُحْسِنِيْنَنیکو کاروں کے لئے
حالانکہ اِس سے پہلے موسیٰؑ کی کتاب رہنما اور رحمت بن کر آ چکی ہے، اور یہ کتاب اُس کی تصدیق کرنے والی زبان عربی میں آئی ہے تاکہ ظالموں کو متنبہ کر دے اور نیک روش اختیار کرنے والوں کو بشارت دے دےاِنَّ الَّذِیْنَ قَالُوْا رَبُّنَا اللّٰهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوْا فَلَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَۚ﴿13﴾
- اِنَّبیشک
- الَّذِيْنَ قَالُوْاجن لوگوں نے کہا
- رَبُّنَا اللّٰهُہمارا رب اللہ
- ثُمَّ اسْتَقَامُوْاپھر وہ قائم رہے
- فَلَا خَوْفٌتو کوئی خوف نہیں
- عَلَيْهِمْان پر
- وَلَا هُمْاور نہ وہ
- يَحْزَنُوْنَغمگین ہوں گے
یقیناً جن لوگوں نے کہہ دیا کہ اللہ ہی ہمارا رب ہے، پھر اُس پر جم گئے، اُن کے لیے نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گےاُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ۚ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿14﴾
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- اَصْحٰبُ الْجَنَّةِاہل جنت
- خٰلِدِيْنَہمیشہ رہیں گے
- فِيْهَا ۚاس میں
- جَزَآءًۢجزا
- بِمَااس کی جو
- كَانُوْا يَعْمَلُوْنَوہ عمل کرتے تھے
ایسے سب لوگ جنت میں جانے والے ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے اپنے اُن اعمال کے بدلے جو وہ دنیا میں کرتے رہے ہیںوَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْهِ اِحْسٰنًا١ؕ حَمَلَتْهُ اُمُّهٗ كُرْهًا وَّ وَضَعَتْهُ كُرْهًا١ؕ وَ حَمْلُهٗ وَ فِصٰلُهٗ ثَلٰثُوْنَ شَهْرًا١ؕ حَتّٰۤى اِذَا بَلَغَ اَشُدَّهٗ وَ بَلَغَ اَرْبَعِیْنَ سَنَةً١ۙ قَالَ رَبِّ اَوْزِعْنِیْۤ اَنْ اَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِیْۤ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَ عَلٰى وَالِدَیَّ وَ اَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰىهُ وَ اَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ١ؕۚ اِنِّیْ تُبْتُ اِلَیْكَ وَ اِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ﴿15﴾
- وَوَصَّيْنَااور ہم نے حکم دیا
- الْاِنْسَانَانسان
- بِوَالِدَيْهِماں باپ کے ساتھ
- اِحْسٰنًا ۭحسن سلوک کا
- حَمَلَتْهُوہ اس کو اٹھائے رہی
- اُمُّهٗاس کی ماں
- كُرْهًاتکلیف کے ساتھ
- وَّوَضَعَتْهُاور اس نے اس کو جنا
- كُرْهًا ۭتکلیف کے ساتھ
- وَحَمْلُهٗاور اس کا حمل
- وَفِصٰلُهٗاور اسکا دودھ چھڑانا
- ثَلٰثُوْنَ شَهْرًا ۭتیس مہینے
- حَتّىٰٓیہاں تک
- اِذَا بَلَغَجب وہ پہنچا
- اَشُدَّهٗاپنے زور (جوانی) کو
- وَبَلَغَاور وہ پہنچا (ہوا)
- اَرْبَعِيْنَ سَنَةً ۙچالیس سال
- قَالَاس نے عرض کی
- رَبِّاے میرے رب
- اَوْزِعْنِيْٓتوفیق دے مجھے
- اَنْ اَشْكُرَکہ میں شکر کروں
- نِعْمَتَكَتیری نعمت
- الَّتِيْٓوہ جو
- اَنْعَمْتَتو نے انعام فرمائی
- عَلَيَّمجھ پر
- وَعَلٰياور پر
- وَالِدَيَّمیرے ماں باپ
- وَاَنْاور یہ کہ
- اَعْمَلَمیں عمل کروں
- صَالِحًانیک عمل
- تَرْضٰىهُتو پسند کرے اسے
- وَاَصْلِحْاور اصلاح کردے
- لِيْمیرے لئے
- فِيْ ذُرِّيَّتِيْ ڝمیری اولاد میں
- اِنِّىْ تُبْتُبیشک میں نے توبہ کی
- اِلَيْكَتیری طرف
- وَاِنِّىْاور بیشک میں
- مِنَ الْمُسْلِمِيْنَمسلمانوں (فرمانبرداروں) سے
ہم نے انسان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ نیک بر تاؤ کرے اُس کی ماں نے مشقت اٹھا کر اسے پیٹ میں رکھا اور مشقت اٹھا کر ہی اس کو جنا، اور اس کے حمل اور دودھ چھڑانے میں تیس مہینے لگ گئے یہاں تک کہ جب وہ اپنی پوری طاقت کو پہنچا اور چالیس سال کا ہو گیا تو اس نے کہا "اے میرے رب، مجھے توفیق دے کہ میں تیری اُن نعمتوں کا شکر ادا کروں جو تو نے مجھے اور میرے والدین کو عطا فرمائیں، اور ایسا نیک عمل کروں جس سے تو راضی ہو، اور میری اولاد کو بھی نیک بنا کر مجھے سُکھ دے، میں تیرے حضور توبہ کرتا ہوں اور تابع فرمان (مسلم) بندوں میں سے ہوں"اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ نَتَقَبَّلُ عَنْهُمْ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوْا وَ نَتَجَاوَزُ عَنْ سَیِّاٰتِهِمْ فِیْۤ اَصْحٰبِ الْجَنَّةِ١ؕ وَعْدَ الصِّدْقِ الَّذِیْ كَانُوْا یُوْعَدُوْنَ﴿16﴾
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- الَّذِيْنَوہ جو کہ
- نَتَقَبَّلُہم قبول کرتے ہیں
- عَنْهُمْان سے
- اَحْسَنَبہترین (عمل)
- مَاجو
- عَمِلُوْاانہوں نے کئے
- وَنَتَجَاوَزُاور ہم درگزر کرتے ہیں
- عَنْ سَيِّاٰتِهِمْان کی بُرائیوں سے
- فِيْٓ اَصْحٰبِ الْجَنَّةِ ۭاہل جنت میں
- وَعْدَ الصِّدْقِسچا وعدہ
- الَّذِيْوہ جو
- كَانُوْا يُوْعَدُوْنَانہیں وعدہ دیا جاتا تھا
اِس طرح کے لوگوں سے ہم اُن کے بہترین اعمال کو قبول کرتے ہیں اور ان کی برائیوں سے درگزر کر جاتے ہیں یہ جنتی لوگوں میں شامل ہوں گے اُس سچے وعدے کے مطابق جو ان سے کیا جاتا رہا ہےوَ الَّذِیْ قَالَ لِوَالِدَیْهِ اُفٍّ لَّكُمَاۤ اَتَعِدٰنِنِیْۤ اَنْ اُخْرَجَ وَ قَدْ خَلَتِ الْقُرُوْنُ مِنْ قَبْلِیْ١ۚ وَ هُمَا یَسْتَغِیْثٰنِ اللّٰهَ وَیْلَكَ اٰمِنْ١ۖۗ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ١ۖۚ فَیَقُوْلُ مَا هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ﴿17﴾
- وَالَّذِيْاور وہ جس
- قَالَاس نے کہا
- لِوَالِدَيْهِاپنے ماں باپ کیلئے
- اُفٍّتف
- لَّكُمَآتم پر
- اَتَعِدٰنِنِيْٓکیا تم مجھے وعدہ (خبر) دیتے ہو
- اَنْ اُخْرَجَکہ میں نکالا جاؤں گا
- وَقَدْ خَلَتِحالانکہ گزر چکے
- الْقُرُوْنُ(بہت سے) گروہ
- مِنْ قَبْلِيْ ۚمجھ سے پہلے
- وَهُمَااور وہ دونوں
- يَسْتَغِيْثٰنِفریاد کرتے ہیں
- اللّٰهَاللہ سے
- وَيْلَكَتیرا بُرا ہو
- اٰمِنْ ڰتو ایمان لے آ
- اِنَّبیشک
- وَعْدَ اللّٰهِاللہ کا وعدہ
- حَقٌّ ښسچا
- فَيَقُوْلُتو وہ کہتا ہے
- مَا ھٰذَآنہیں یہ
- اِلَّآمگر، صرف
- اَسَاطِيْرُکہانیاں
- الْاَوَّلِيْنَپہلوں
اور جس شخص نے اپنے والدین سے کہا "اُف، تنگ کر دیا تم نے، کیا تم مجھے یہ خوف دلاتے ہو کہ میں مرنے کے بعد پھر قبر سے نکالا جاؤں گا حالانکہ مجھ سے پہلے بہت سی نسلیں گزر چکی ہیں (اُن میں سے تو کوئی اٹھ کر نہ آیا)" ماں اور باپ اللہ کی دوہائی دے کر کہتے ہیں "ارے بدنصیب، مان جا، اللہ کا وعدہ سچا ہے" مگر وہ کہتا ہے "یہ سب اگلے وقتوں کی فرسودہ کہانیاں ہیں"اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ حَقَّ عَلَیْهِمُ الْقَوْلُ فِیْۤ اُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا خٰسِرِیْنَ﴿18﴾
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- الَّذِيْنَوہ جو
- حَقَّثابت ہوگئی
- عَلَيْهِمُان پر
- الْقَوْلُبات (عذاب)
- فِيْٓ اُمَمٍامتوں میں
- قَدْ خَلَتْگزر چکیں
- مِنْ قَبْلِهِمْان سے قبل
- مِّنَ الْجِنِّجنات سے
- وَالْاِنْسِ ۭاور انسان (جمع)
- اِنَّهُمْ كَانُوْابیشک وہ تھے
- خٰسِرِيْنَخسارہ پانے والے
یہ وہ لوگ ہیں جن پر عذاب کا فیصلہ چسپاں ہو چکا ہے اِن سے پہلے جنوں اور انسانوں کے جو ٹولے (اِسی قماش کے) ہو گزرے ہیں اُنہی میں یہ بھی جا شامل ہوں گے بے شک یہ گھاٹے میں رہ جانے والے لوگ ہیںوَ لِكُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوْا١ۚ وَ لِیُوَفِّیَهُمْ اَعْمَالَهُمْ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ﴿19﴾
- وَلِكُلٍّاور ہر ایک کیلئے
- دَرَجٰتٌدرجے
- مِّمَّا عَمِلُوْا ۚاس سے جو انہوں نے کیا
- وَلِيُوَفِّيَهُمْاور تاکہ وہ پورا دے ان کو
- اَعْمَالَهُمْان کے اعمال
- وَهُمْ لَا يُظْلَمُوْنَاور ان پر ظلم نہ کیا جائیگا
دونوں گروہوں میں سے ہر ایک کے درجے ان کے اعمال کے لحاظ سے ہیں تاکہ اللہ ان کے کیے کا پورا پورا بدلہ ان کو دے ان پر ظلم ہرگز نہ کیا جائے گاوَ یَوْمَ یُعْرَضُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا عَلَى النَّارِ١ؕ اَذْهَبْتُمْ طَیِّبٰتِكُمْ فِیْ حَیَاتِكُمُ الدُّنْیَا وَ اسْتَمْتَعْتُمْ بِهَا١ۚ فَالْیَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُوْنِ بِمَا كُنْتُمْ تَسْتَكْبِرُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ وَ بِمَا كُنْتُمْ تَفْسُقُوْنَ۠ع﴿20﴾
- وَيَوْمَاور جس دن
- يُعْرَضُلائے جائیں گے
- الَّذِيْنَ كَفَرُوْاوہ جنہوں نے کفر کیا (کافر)
- عَلَي النَّارِ ۭآگ کے سامنے
- اَذْهَبْتُمْتم لے گئے (حاصل کرچکے)
- طَيِّبٰتِكُمْاپنی نعمتیں
- فِيْ حَيَاتِكُمُ الدُّنْيَااپنی دنیا کی زندگی میں
- وَاسْتَمْتَعْتُمْاور تم فائدہ اٹھاچکے
- بِهَا ۚان کا
- فَالْيَوْمَپس آج
- تُجْزَوْنَتمہیں بدلہ دیا جائے گا
- عَذَابَ الْهُوْنِرسوائی کا عذاب
- بِمَااس لئے کہ
- كُنْتُمْ تَسْتَكْبِرُوْنَتم تکبر کرتے تھے
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- بِغَيْرِ الْحَقِّناحق
- وَبِمَااور اس لئے کہ
- كُنْتُمْ تَفْسُقُوْنَتم نافرمانیاں کرتے تھے
پھر جب یہ کافر آگ کے سامنے لا کھڑے کیے جائیں گے تو ان سے کہا جائے گا: "تم اپنے حصے کی نعمتیں اپنی دنیا کی زندگی میں ختم کر چکے اور ان کا لطف تم نے اٹھا لیا، اب جو تکبر تم زمین میں کسی حق کے بغیر کرتے رہے اور جو نافرمانیاں تم نے کیں اُن کی پاداش میں آج تم کو ذلت کا عذاب دیا جائے گا"وَ اذْكُرْ اَخَا عَادٍ١ؕ اِذْ اَنْذَرَ قَوْمَهٗ بِالْاَحْقَافِ وَ قَدْ خَلَتِ النُّذُرُ مِنْۢ بَیْنِ یَدَیْهِ وَ مِنْ خَلْفِهٖۤ اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّا اللّٰهَ١ؕ اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ﴿21﴾
- وَاذْكُرْاور یاد کر
- اَخَا عَادٍ ۭعاد کے بھائی
- اِذْ اَنْذَرَجب اس نے ڈرایا
- قَوْمَهٗاپنی قوم
- بِالْاَحْقَافِاحقاف میں
- وَقَدْ خَلَتِاور گزرچکے
- النُّذُرُڈرانے والے
- مِنْۢ بَيْنِ يَدَيْهِاس سے پہلے
- وَمِنْ خَلْفِهٖٓاور اس کے بعد
- اَلَّا تَعْبُدُوْٓاکہ تم عبادت نہ کرو
- اِلَّا اللّٰهَ ۭاللہ کے سوا
- اِنِّىْٓ اَخَافُبیشک میں ڈرتا ہوں
- عَلَيْكُمْتم پر
- عَذَابَعذاب
- يَوْمٍایک دن
- عَظِيْمٍبڑا
ذرا اِنہیں عاد کے بھائی (ہودؑ) کا قصہ سناؤ جبکہ اُس نے احقاف میں اپنی قوم کو خبردار کیا تھا اور ایسے خبردار کرنے والے اُس سے پہلے بھی گزر چکے تھے اور اس کے بعد بھی آتے رہے کہ "اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہ کرو، مجھے تمہارے حق میں ایک بڑے ہولناک دن کے عذاب کا اندیشہ ہے"قَالُوْۤا اَجِئْتَنَا لِتَاْفِكَنَا عَنْ اٰلِهَتِنَا١ۚ فَاْتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ﴿22﴾
- قَالُوْٓاوہ بولے
- اَجِئْتَنَاکیا تو ہمارے پاس آیا
- لِتَاْفِكَنَاکہ تو پھیر دے ہمیں
- عَنْ اٰلِهَتِنَا ۚہمارے معبودوں سے
- فَاْتِنَاپس لے آ ہم پر
- بِمَاجو کچھ
- تَعِدُنَآتو وعدہ کرتا ہے ہم سے
- اِنْ كُنْتَاگر تو ہے
- مِنَ الصّٰدِقِيْنَسچوں میں سے
انہوں نے کہا "کیا تو اِس لیے آیا ہے کہ ہمیں بہکا کر ہمارے معبودوں سے برگشتہ کر دے؟ اچھا تو لے آ اپنا وہ عذاب جس سے تو ہمیں ڈراتا ہے اگر واقعی تو سچا ہے"قَالَ اِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللّٰهِ١ۖ٘ وَ اُبَلِّغُكُمْ مَّاۤ اُرْسِلْتُ بِهٖ وَ لٰكِنِّیْۤ اَرٰىكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُوْنَ﴿23﴾
- قَالَاس نے کہا
- اِنَّمَااس کے سوا نہیں
- الْعِلْمُعلم
- عِنْدَ اللّٰهِ ڮاللہ کے پاس ہے
- وَاُبَلِّغُكُمْاور میں پہنچاتا ہوں تمہیں
- مَّآ اُرْسِلْتُجو میں بھیجا گیا ہوں
- بِهٖاس کے ساتھ
- وَلٰكِنِّىْٓاور لیکن میں
- اَرٰىكُمْدیکھتا ہوں تمہیں
- قَوْمًاگروہ، لوگ
- تَجْهَلُوْنَتم جہالت کرتے ہو
اُس نے کہا کہ "اِس کا علم تو اللہ کو ہے، میں صرف وہ پیغام تمہیں پہنچا رہا ہوں جسے دے کر مجھے بھیجا گیا ہے مگر میں دیکھ رہا ہوں کہ تم لوگ جہالت برت رہے ہو"فَلَمَّا رَاَوْهُ عَارِضًا مُّسْتَقْبِلَ اَوْدِیَتِهِمْ١ۙ قَالُوْا هٰذَا عَارِضٌ مُّمْطِرُنَا١ؕ بَلْ هُوَ مَا اسْتَعْجَلْتُمْ بِهٖ١ؕ رِیْحٌ فِیْهَا عَذَابٌ اَلِیْمٌۙ﴿24﴾
- فَلَمَّاپھر جب
- رَاَوْهُدیکھا انہوں نے اسکو
- عَارِضًاایک ابر
- مُّسْتَقْبِلَسامنے (چلا) آرہا ہے
- اَوْدِيَتِهِمْ ۙان کی وادیاں
- قَالُوْاوہ بولے
- ھٰذَایہ
- عَارِضٌایک بادل
- مُّمْطِرُنَا ۭہم پر بارش برسانے والا
- بَلْ هُوَبلکہ وہ
- مَا اسْتَعْجَلْتُمْجس کی تم جلدی کرتے تھے
- بِهٖ ۭاس کی
- رِيْحٌایک ہوا، آندھی
- فِيْهَااس میں
- عَذَابٌدردناک
- اَلِيْمٌعذاب
پھر جب انہوں نے اُس عذاب کو اپنی وادیوں کی طرف آتے دیکھا تو کہنے لگے "یہ بادل ہے جو ہم کو سیراب کر دے گا" "نہیں، بلکہ یہ وہی چیز ہے جس کے لیے تم جلدی مچا رہے تھے یہ ہوا کا طوفان ہے جس میں دردناک عذاب چلا آ رہا ہےتُدَمِّرُ كُلَّ شَیْءٍۭ بِاَمْرِ رَبِّهَا فَاَصْبَحُوْا لَا یُرٰۤى اِلَّا مَسٰكِنُهُمْ١ؕ كَذٰلِكَ نَجْزِی الْقَوْمَ الْمُجْرِمِیْنَ﴿25﴾
- تُدَمِّرُوہ تہس نہس کردے گی
- كُلَّ شَيْءٍۢہر شے کو
- بِاَمْرِحکم سے
- رَبِّهَااپنا رب
- فَاَصْبَحُوْاپس رہ گئے
- لَا يُرٰٓىنہ دکھائی دیتا تھا
- اِلَّاسوائے
- مَسٰكِنُهُمْ ۭان کے مکان
- كَذٰلِكَاسی طرح
- نَجْزِيہم بدلہ دیتے ہیں
- الْقَوْمَلوگ
- الْمُجْرِمِيْنَمجرم (جمع)
اپنے رب کے حکم سے ہر چیز کو تباہ کر ڈالے گا" آخرکار اُن کا حال یہ ہوا کہ اُن کے رہنے کی جگہوں کے سوا وہاں کچھ نظر نہ آتا تھا اِس طرح ہم مجرموں کو بدلہ دیا کرتے ہیںوَ لَقَدْ مَكَّنّٰهُمْ فِیْمَاۤ اِنْ مَّكَّنّٰكُمْ فِیْهِ وَ جَعَلْنَا لَهُمْ سَمْعًا وَّ اَبْصَارًا وَّ اَفْئِدَةً١ۖ٘ فَمَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ سَمْعُهُمْ وَ لَاۤ اَبْصَارُهُمْ وَ لَاۤ اَفْئِدَتُهُمْ مِّنْ شَیْءٍ اِذْ كَانُوْا یَجْحَدُوْنَ١ۙ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ وَ حَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ۠ع﴿26﴾
- وَلَقَدْاور البتہ
- مَكَّنّٰهُمْہم نے ان کو قدرت دی تھی
- فِيْمَآاس میں
- اِنْنہیں
- مَّكَّنّٰكُمْہم نے قدرت دی تمہیں
- فِيْهِاس میں، پر
- وَجَعَلْنَااور ہم نے بنائے، دئیے
- لَهُمْانہیں
- سَمْعًاکان
- وَّاَبْصَارًااور آنکھیں
- وَّاَفْئِدَةً ڮاور دل (جمع)
- فَمَآ اَغْنٰىتو نہ کام آئے
- عَنْهُمْان کے
- سَمْعُهُمْان کے کان
- وَلَآ اَبْصَارُهُمْاور نہ ان کی آنکھیں
- وَلَآ اَفْئِدَتُهُمْاور نہ دل ان کے
- مِّنْ شَيْءٍکچھ بھی
- اِذْجب
- كَانُوْا يَجْحَدُوْنَ ۙوہ انکار کرتے تھے
- بِاٰيٰتِ اللّٰهِاللہ کی آیات کا
- وَحَاقَاور اس نے گھیر لیا
- بِهِمْان کو
- مَّا كَانُوْاجو وہ تھے
- بِهٖاس کا
- يَسْتَهْزِءُوْنَمذاق اڑاتے
اُن کو ہم نے وہ کچھ دیا تھا جو تم لوگوں کو نہیں دیا ہے اُن کو ہم نے کان، آنکھیں اور دل، سب کچھ دے رکھے تھے، مگر نہ وہ کان اُن کے کسی کام آئے، نہ آنکھیں، نہ دل، کیونکہ وہ اللہ کی آیات کا انکار کرتے تھے، اور اُسی چیز کے پھیر میں وہ آ گئے جس کا وہ مذاق اڑاتے تھےوَ لَقَدْ اَهْلَكْنَا مَا حَوْلَكُمْ مِّنَ الْقُرٰى وَ صَرَّفْنَا الْاٰیٰتِ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ﴿27﴾
- وَلَقَدْاور تحقیق
- اَهْلَكْنَاہم نے ہلاک کردیا
- مَا حَوْلَكُمْجو تمہارے اردگرد
- مِّنَسے
- الْقُرٰىبستیاں
- وَصَرَّفْنَااور ہم نے بار بار دکھائیں
- الْاٰيٰتِاپنی نشانیاں
- لَعَلَّهُمْتاکہ وہ
- يَرْجِعُوْنَلوٹ آئیں
تمہارے گرد و پیش کے علاقوں میں بہت سی بستیوں کو ہم ہلاک کر چکے ہیں ہم نے اپنی آیات بھیج کر بار بار طرح طرح سے اُن کو سمجھایا، شاید کہ وہ باز آ جائیںفَلَوْ لَا نَصَرَهُمُ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ قُرْبَانًا اٰلِهَةً١ؕ بَلْ ضَلُّوْا عَنْهُمْ١ۚ وَ ذٰلِكَ اِفْكُهُمْ وَ مَا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ﴿28﴾
- فَلَوْلَاپھر کیوں نہ
- نَصَرَهُمُمدد کی ان کی
- الَّذِيْنَ اتَّخَذُوْاجنہیں بنالیا انہوں نے
- مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
- قُرْبَانًاقرب حاصل کرنے کو
- اٰلِهَةً ۭمعبود
- بَلْ ضَلُّوْابلکہ وہ گم (غائب) ہوگئے
- عَنْهُمْ ۚان سے
- وَذٰلِكَاور یہ
- اِفْكُهُمْان کا بہتان
- وَمَااور جو
- كَانُوْا يَفْتَرُوْنَوہ افترا کرتے تھے
پھر کیوں نہ اُن ہستیوں نے اُن کی مدد کی جنہیں اللہ کو چھوڑ کر انہوں نے تقرب الی اللہ کا ذریعہ سمجھتے ہوئے معبود بنا لیا تھا؟ بلکہ وہ تو ان سے کھوئے گئے، اور یہ تھا اُن کے جھوٹ اور اُن بناوٹی عقیدوں کا انجام جو انہوں نے گھڑ رکھے تھےوَ اِذْ صَرَفْنَاۤ اِلَیْكَ نَفَرًا مِّنَ الْجِنِّ یَسْتَمِعُوْنَ الْقُرْاٰنَ١ۚ فَلَمَّا حَضَرُوْهُ قَالُوْۤا اَنْصِتُوْا١ۚ فَلَمَّا قُضِیَ وَ لَّوْا اِلٰى قَوْمِهِمْ مُّنْذِرِیْنَ﴿29﴾
- وَاِذْاور جب
- صَرَفْنَآہم پھیر لائے
- اِلَيْكَآپ کی طرف
- نَفَرًاایک جماعت
- مِّنَ الْجِنِّجنات کی
- يَسْتَمِعُوْنَوہ سنتے تھے
- الْقُرْاٰنَ ۚقرآن
- فَلَمَّاپس جب
- حَضَرُوْهُوہ حاضر ہوئے ان کے پاس
- قَالُوْٓاانہوں نے کہا
- اَنْصِتُوْا ۚچپ رہو
- فَلَمَّاپھر جب
- قُضِيَ(پڑھنا) تمام ہوا
- وَلَّوْاوہ لوٹے
- اِلٰى قَوْمِهِمْاپنی قوم کی طرف
- مُّنْذِرِيْنَڈر سناتے ہوئے
(اور وہ واقعہ بھی قابل ذکر ہے) جب ہم جنوں کے ایک گروہ کو تمہاری طرف لے آئے تھے تاکہ قرآن سنیں جب وہ اُس جگہ پہنچے (جہاں تم قرآن پڑھ رہے تھے) تو انہوں نے آپس میں کہا خاموش ہو جاؤ پھر جب وہ پڑھا جا چکا تو وہ خبردار کرنے والے بن کر اپنی قوم کی طرف پلٹےقَالُوْا یٰقَوْمَنَاۤ اِنَّا سَمِعْنَا كِتٰبًا اُنْزِلَ مِنْۢ بَعْدِ مُوْسٰى مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ یَهْدِیْۤ اِلَى الْحَقِّ وَ اِلٰى طَرِیْقٍ مُّسْتَقِیْمٍ﴿30﴾
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- يٰقَوْمَنَآاے ہماری قوم
- اِنَّا سَمِعْنَابیشک ہم نے سنی
- كِتٰبًاایک کتاب
- اُنْزِلَنازل کی گئی
- مِنْۢ بَعْدِ مُوْسٰىموسیٰ کے بعد
- مُصَدِّقًاتصدیق کرنے والی
- لِّمَااس کی
- بَيْنَ يَدَيْهِجو اس سے (اپنے سے) پہلے
- يَهْدِيْٓوہ رہنمائی کرتی ہے
- اِلَى الْحَقِّحق کی طرف
- وَاِلٰىاور طرف
- طَرِيْقٍراہ
- مُّسْتَقِيْمٍراست
انہوں نے جا کر کہا، "اے ہماری قوم کے لوگو، ہم نے ایک کتاب سنی ہے جو موسیٰؑ کے بعد نازل کی گئی ہے، تصدیق کرنے والی ہے اپنے سے پہلے آئی ہوئی کتابوں کی، رہنمائی کرتی ہے حق اور راہ راست کی طرفیٰقَوْمَنَاۤ اَجِیْبُوْا دَاعِیَ اللّٰهِ وَ اٰمِنُوْا بِهٖ یَغْفِرْ لَكُمْ مِّنْ ذُنُوْبِكُمْ وَ یُجِرْكُمْ مِّنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ﴿31﴾
- يٰقَوْمَنَآاے ہماری قوم
- اَجِيْبُوْاقبول کرلو
- دَاعِيَ اللّٰهِاللہ کی طرف بلانے والا
- وَاٰمِنُوْااور ایمان لے آؤ
- بِهٖاس پر
- يَغْفِرْ لَكُمْبخشدے گا تمہیں
- مِّنْسے
- ذُنُوْبِكُمْتمہارے گناہ
- وَيُجِرْكُمْاور وہ پناہ دے گا تمہیں
- مِّنْسے
- عَذَابٍ اَلِيْمٍدردناک عذاب
اے ہماری قوم کے لوگو، اللہ کی طرف بلانے والے کی دعوت قبول کر لو اور اس پر ایمان لے آؤ، اللہ تمہارے گناہوں سے درگزر فرمائے گا اور تمہیں عذاب الیم سے بچا دے گا"وَ مَنْ لَّا یُجِبْ دَاعِیَ اللّٰهِ فَلَیْسَ بِمُعْجِزٍ فِی الْاَرْضِ وَ لَیْسَ لَهٗ مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءُ١ؕ اُولٰٓئِكَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ﴿32﴾
- وَمَنْ لَّا يُجِبْاور جو نہ قبول کریگا
- دَاعِيَ اللّٰهِاللہ کی طرف بلانیوالا
- فَلَيْسَتو نہیں
- بِمُعْجِزٍعاجز کرنے والا
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- وَلَيْسَاور نہیں
- لَهٗاس کے لئے
- مِنْ دُوْنِهٖٓاس کے سوا
- اَوْلِيَآءُ ۭحمایتی
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- فِيْمیں
- ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍگمراہی کھلی
اور جو کوئی اللہ کے داعی کی بات نہ مانے وہ نہ زمین میں خود کوئی بل بوتا رکھتا ہے کہ اللہ کو زچ کر دے، اور نہ اس کے کوئی ایسے حامی و سرپرست ہیں کہ اللہ سے اس کو بچا لیں ایسے لوگ کھلی گمراہی میں پڑ ے ہوئے ہیںاَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّ اللّٰهَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ لَمْ یَعْیَ بِخَلْقِهِنَّ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ یُّحْیَِۧ الْمَوْتٰى١ؕ بَلٰۤى اِنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ﴿33﴾
- اَوَکیا
- لَمْنہیں
- يَرَوْادیکھا انہوں نے
- اَنَّ اللّٰهَکہ اللہ
- الَّذِيْوہ جس نے
- خَلَقَپیدا کیا
- السَّمٰوٰتِآسمانوں کو
- وَالْاَرْضَاور زمین کو
- وَلَمْ يَعْيَاور وہ تھکا نہیں
- بِخَلْقِهِنَّانکے پیدا کرنے سے
- بِقٰدِرٍوہ قادر ہے
- عَلٰٓيپر
- اَنْ يُّحْيِۦکہ زندہ کرے
- الْمَوْتٰى ۭمردے
- بَلٰٓيہاں
- اِنَّهٗبیشک وہ
- عَلٰي كُلِّ شَيْءٍہر شے پر
- قَدِيْرٌقدرت رکھنے والا
اور کیا اِن لوگوں کو یہ سجھائی نہیں دیتا کہ جس خدا نے یہ زمین اور آسمان پیدا کیے ہیں اور ان کو بناتے ہوئے جو نہ تھکا، وہ ضرور اس پر قادر ہے کہ مُردوں کو جلا اٹھائے؟ کیوں نہیں، یقیناً وہ ہر چیز کی قدرت رکھتا ہےوَ یَوْمَ یُعْرَضُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا عَلَى النَّارِ١ؕ اَلَیْسَ هٰذَا بِالْحَقِّ١ؕ قَالُوْا بَلٰى وَ رَبِّنَا١ؕ قَالَ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ﴿34﴾
- وَيَوْمَاور جس دن
- يُعْرَضُپیش کئے جائیں گے
- الَّذِيْنَجنہوں نے
- كَفَرُوْاکفر کیا
- عَلَي النَّارِ ۭآگ کے سامنے
- اَلَيْسَکیا نہیں
- ھٰذَایہ
- بِالْحَقِّ ۭحق
- قَالُوْاوہ کہیں گے
- بَلٰيہاں
- وَرَبِّنَا ۭہمارے رب کی قسم
- قَالَوہ فرمائے گا
- فَذُوْقُواپس تم چکھو
- الْعَذَابَعذاب
- بِمَاوہ جس
- كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَتم انکار کرتے تھے
جس روز یہ کافر آگ کے سامنے لائے جائیں گے، اُس وقت اِن سے پوچھا جائے گا "کیا یہ حق نہیں ہے؟" یہ کہیں گے "ہاں، ہمارے رب کی قسم (یہ واقعی حق ہے)" اللہ فرمائے گا، "اچھا تو اب عذاب کا مزا چکھو اپنے اُس انکار کی پاداش میں جو تم کرتے رہے تھے"فَاصْبِرْ كَمَا صَبَرَ اُولُوا الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ وَ لَا تَسْتَعْجِلْ لَّهُمْ١ؕ كَاَنَّهُمْ یَوْمَ یَرَوْنَ مَا یُوْعَدُوْنَ١ۙ لَمْ یَلْبَثُوْۤا اِلَّا سَاعَةً مِّنْ نَّهَارٍ١ؕ بَلٰغٌ١ۚ فَهَلْ یُهْلَكُ اِلَّا الْقَوْمُ الْفٰسِقُوْنَ۠ع﴿35﴾
- فَاصْبِرْپس آپ صبر کریں
- كَمَا صَبَرَجیسے صبر کیا
- اُولُوا الْعَزْمِاولوالعزم
- مِنَ الرُّسُلِرسولوں نے، سے
- وَلَا تَسْتَعْجِلْاور جلدی نہ کریں
- لَّهُمْ ۭان کے لئے
- كَاَنَّهُمْگویا کہ وہ
- يَوْمَ يَرَوْنَجس دن دیکھیں گے
- مَاجس کا
- يُوْعَدُوْنَ ۙو عدہ کیا جاتا ہے ان سے
- لَمْ يَلْبَثُوْٓاوہ نہیں ٹھہرے
- اِلَّامگر، صرف
- سَاعَةًایک گھڑی
- مِّنْ نَّهَارٍ ۭدن کی
- بَلٰغٌ ۚپہنچانا
- فَهَلْپس نہیں
- يُهْلَكُہلاک ہوں گے
- اِلَّامگر
- الْقَوْمُلوگ
- الْفٰسِقُوْنَنافرمان
پس اے نبیؐ، صبر کرو جس طرح اولوالعزم رسولوں نے صبر کیا ہے، اور ان کے معاملہ میں جلدی نہ کرو جس روز یہ لوگ اُس چیز کو دیکھ لیں گے جس کا اِنہیں خوف دلایا جا رہا ہے تو اِنہیں یوں معلوم ہو گا کہ جیسے دنیا میں دن کی ایک گھڑی بھر سے زیادہ نہیں رہے تھے بات پہنچا دی گئی، اب کیا نافرمان لوگوں کے سوا اور کوئی ہلاک ہو گا؟