آسان قرآن
Aasan Quran · 55. Ar-Rahmaan · Ayah 17
رَبُّ الْمَشْرِقَیْنِ وَ رَبُّ الْمَغْرِبَیْنِۚ﴿17﴾
- رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِرب ہے دو مشرقوں کا
- وَرَبُّ الْمَغْرِبَيْنِاور رب ہے دو مغربوں کا
Translation · Aasan Quran
دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا پروردگار وہی ہے۔ (3)
Tafseer · Aasan Quran
3: مشرق در اصل افق کے اس حصے کا نام ہے جہاں سے سورج طلوع ہوتا ہے اور مغرب اس حصے کا جہاں سورج غروب ہوتا ہے، چونکہ سردی اور گرمی کے موسموں میں مشرق اور مغرب کے یہ حصے بدل جاتے ہیں، اس لیے ان کو دو مشرقوں اور دو مغربوں سے تعبیر فرمایا گیا ہے۔