Dure-Mansoor - Ar-Rahmaan : 17
رَبُّ الْمَشْرِقَیْنِ وَ رَبُّ الْمَغْرِبَیْنِۚ
رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ : رب ہے دو مشرقوں کا وَرَبُّ الْمَغْرِبَيْنِ : اور رب ہے دو مغربوں کا
وہ دونوں مغربوں اور دونوں مشرقون کا رب ہے
قولہ تعالیٰ : (آیت ) '' رب المشرقین '' (الآیہ) 9:۔ سعید بن منصور (رح) وعبد بن حمید (رح) وابن جریر (رح) وابن المنذر (رح) وابن ابی حاتم (رح) نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ (آیت ) '' رب المشرقین ورب المغربین '' (وہ دونوں مشرق اور دونوں مغرب کا مالک ہے) سے مراد ہے سورج طلوع ہونے کی جگہ موسم سرما اور غروب ہونے کی جگہ موسم سرما میں اور طلوع ہونے کی جگہ موسم گرما میں اور غروب ہونے کی جگہ موسم گرما میں اور موسم گرما کی طلوع اور غروب ہونے کی جگہ موسم سرما کی طلوع اور غروب ہونے کی جگہ کے سوا اور علیحدہ ہے۔ 10:۔ عبد بن حمید (رح) وابن جریر (رح) نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ (آیت ) '' رب المشرقین ورب المغربین '' میں المشرقین سے مراد ہے موسم سرما اور موسم گرما کا مشرق اور المغربین سے مراد موسم سرما اور موسم گرما کا مغرب ہے۔ 11:۔ عبد بن حمید (رح) نے قتادہ ؓ سے روایت کیا کہ۔ 12:۔ ابن ابی حاتم (رح) نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا (آیت ) '' رب المشرقین '' سے مراد ہے نجم اور شفق کا مشرق ہے (آیت ) ' ورب المغربین '' سے مراد سورج اور شفق کا مغرب ہے۔
Top