Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 64. At-Taghaabun · Ayah 14

  1. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّ مِنْ اَزْوَاجِكُمْ وَ اَوْلَادِكُمْ عَدُوًّا لَّكُمْ فَاحْذَرُوْهُمْ١ۚ وَ اِنْ تَعْفُوْا وَ تَصْفَحُوْا وَ تَغْفِرُوْا فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿14﴾

    1. يٰٓاَيُّهَااے
    2. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓالوگو جو ایمان لائے ہو
    3. اِنَّ مِنْ اَزْوَاجِكُمْبیشک تمہاری بیویوں میں سے
    4. وَاَوْلَادِكُمْاور تمہارے بچوں میں سے
    5. عَدُوًّادشمن ہیں
    6. لَّكُمْتمہارے لیے
    7. فَاحْذَرُوْهُمْپس بچو ان سے
    8. وَاِنْ تَعْفُوْااور اگر تم معاف کردو گے
    9. وَتَصْفَحُوْااور درگزر کرو گے
    10. وَتَغْفِرُوْااور بخش دو گے
    11. فَاِنَّ اللّٰهَتو بیشک اللہ تعالیٰ
    12. غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌغفور رحیم ہے
Translation · Aasan Quran
اے ایمان والو ! تمہاری بیویوں اور تمہاری اولاد میں سے کچھ تمہارے دشمن ہیں، اس لیے ان سے ہوشیار رہو۔ اور اگر تم معاف کردو اور درگزر کرو، اور بخش دو تو اللہ بہت بخشنے والا، بہت مہربان ہے۔ (3)
Tafseer · Aasan Quran
3: جو بیوی بچے انسان کو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی پر اکسائیں وہ انسان کے دشمن ہیں۔ البتہ اگر وہ اپنے اس عمل سے توبہ کریں تو یہ حکم دیا گیا ہے کہ انہیں معاف کردیا جائے، اور درگذر سے کام لے کر ان سے اچھا سلوک کیا جائے۔