آسان قرآن
Aasan Quran · 64. At-Taghaabun · Ayah 15
اِنَّمَاۤ اَمْوَالُكُمْ وَ اَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ١ؕ وَ اللّٰهُ عِنْدَهٗۤ اَجْرٌ عَظِیْمٌ﴿15﴾
- اِنَّمَآ اَمْوَالُكُمْبیشک مال تمہارے
- وَاَوْلَادُكُمْاور اولاد تمہاری
- فِتْنَةٌآزمائش ہیں
- وَاللّٰهُاور اللہ
- عِنْدَهٗٓاس کے پاس
- اَجْرٌ عَظِيْمٌاجرعظیم ہے
Translation · Aasan Quran
تمہارے مال اور تمہاری اولاد تو تمہارے لیے ایک آزمائش ہیں۔ (4) اور وہ اللہ ہی ہے جس کے پاس بڑا اجر ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
4: آزمائش یہ ہے کہ انسان مال و دولت اور اولاد کی محبت میں منہمک ہو کر اللہ تعالیٰ کے احکام سے غافل تو نہیں ہوتا، اور جو شخص ایسی غفلت سے اپنے آپ کو بچالے اس کے لئے اللہ تعالیٰ کے پاس بڑا اجر وثواب ہے۔