Home
Quran
Recite by Surah
Recite by Ruku
Translation
Maududi - Urdu
Jalandhary - Urdu
Junagarhi - Urdu
Taqi Usmani - Urdu
Saheeh Int - English
Maududi - English
Tafseer
Tafseer Ibn-e-Kaseer
Tafheem-ul-Quran
Maarif-ul-Quran
Tafseer-e-Usmani
Aasan Quran
Ahsan-ul-Bayan
Tibyan-ul-Quran
Tafseer-Ibne-Abbas
Tadabbur-e-Quran
Show All Tafaseer
Word by Word
Nazar Ahmed - Surah
Nazar Ahmed - Ayah
Farhat Hashmi - Surah
Farhat Hashmi - Ayah
Word by Word English
Hadith
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Sunan Abu Dawood
Sunan An-Nasai
Sunan At-Tirmadhi
Sunan Ibne-Majah
Mishkaat Shareef
Mauwatta Imam Malik
Musnad Imam Ahmad
Maarif-ul-Hadith
Riyad us Saaliheen
Android Apps
IslamOne
QuranOne
Tafseer Ibne-Kaseer
Maariful Quran
Tafheem-ul-Quran
Quran Urdu Translations
Quran Word by Word
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Mishkaat Shareef
More Apps...
More
Seerat-un-Nabi ﷺ
Fiqhi Masail
Masnoon Azkaar
Change Font Size
About Us
View Ayah In
Navigate
Surah
1 Al-Faatiha
2 Al-Baqara
3 Aal-i-Imraan
4 An-Nisaa
5 Al-Maaida
6 Al-An'aam
7 Al-A'raaf
8 Al-Anfaal
9 At-Tawba
10 Yunus
11 Hud
12 Yusuf
13 Ar-Ra'd
14 Ibrahim
15 Al-Hijr
16 An-Nahl
17 Al-Israa
18 Al-Kahf
19 Maryam
20 Taa-Haa
21 Al-Anbiyaa
22 Al-Hajj
23 Al-Muminoon
24 An-Noor
25 Al-Furqaan
26 Ash-Shu'araa
27 An-Naml
28 Al-Qasas
29 Al-Ankaboot
30 Ar-Room
31 Luqman
32 As-Sajda
33 Al-Ahzaab
34 Saba
35 Faatir
36 Yaseen
37 As-Saaffaat
38 Saad
39 Az-Zumar
40 Al-Ghaafir
41 Fussilat
42 Ash-Shura
43 Az-Zukhruf
44 Ad-Dukhaan
45 Al-Jaathiya
46 Al-Ahqaf
47 Muhammad
48 Al-Fath
49 Al-Hujuraat
50 Qaaf
51 Adh-Dhaariyat
52 At-Tur
53 An-Najm
54 Al-Qamar
55 Ar-Rahmaan
56 Al-Waaqia
57 Al-Hadid
58 Al-Mujaadila
59 Al-Hashr
60 Al-Mumtahana
61 As-Saff
62 Al-Jumu'a
63 Al-Munaafiqoon
64 At-Taghaabun
65 At-Talaaq
66 At-Tahrim
67 Al-Mulk
68 Al-Qalam
69 Al-Haaqqa
70 Al-Ma'aarij
71 Nooh
72 Al-Jinn
73 Al-Muzzammil
74 Al-Muddaththir
75 Al-Qiyaama
76 Al-Insaan
77 Al-Mursalaat
78 An-Naba
79 An-Naazi'aat
80 Abasa
81 At-Takwir
82 Al-Infitaar
83 Al-Mutaffifin
84 Al-Inshiqaaq
85 Al-Burooj
86 At-Taariq
87 Al-A'laa
88 Al-Ghaashiya
89 Al-Fajr
90 Al-Balad
91 Ash-Shams
92 Al-Lail
93 Ad-Dhuhaa
94 Ash-Sharh
95 At-Tin
96 Al-Alaq
97 Al-Qadr
98 Al-Bayyina
99 Az-Zalzala
100 Al-Aadiyaat
101 Al-Qaari'a
102 At-Takaathur
103 Al-Asr
104 Al-Humaza
105 Al-Fil
106 Quraish
107 Al-Maa'un
108 Al-Kawthar
109 Al-Kaafiroon
110 An-Nasr
111 Al-Masad
112 Al-Ikhlaas
113 Al-Falaq
114 An-Naas
Ayah
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
Get Android App
Tafaseer Collection
تفسیر ابنِ کثیر
اردو ترجمہ: مولانا محمد جوناگڑہی
تفہیم القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی
معارف القرآن
مفتی محمد شفیع
تدبرِ قرآن
مولانا امین احسن اصلاحی
احسن البیان
مولانا صلاح الدین یوسف
آسان قرآن
مفتی محمد تقی عثمانی
فی ظلال القرآن
سید قطب
تفسیرِ عثمانی
مولانا شبیر احمد عثمانی
تفسیر بیان القرآن
ڈاکٹر اسرار احمد
تیسیر القرآن
مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
تفسیرِ ماجدی
مولانا عبد الماجد دریابادی
تفسیرِ جلالین
امام جلال الدین السیوطی
تفسیرِ مظہری
قاضی ثنا اللہ پانی پتی
تفسیر ابن عباس
اردو ترجمہ: حافظ محمد سعید احمد عاطف
تفسیر القرآن الکریم
مولانا عبد السلام بھٹوی
تفسیر تبیان القرآن
مولانا غلام رسول سعیدی
تفسیر القرطبی
ابو عبدالله القرطبي
تفسیر درِ منثور
امام جلال الدین السیوطی
تفسیر مطالعہ قرآن
پروفیسر حافظ احمد یار
تفسیر انوار البیان
مولانا عاشق الٰہی مدنی
معارف القرآن
مولانا محمد ادریس کاندھلوی
جواھر القرآن
مولانا غلام اللہ خان
معالم العرفان
مولانا عبدالحمید سواتی
مفردات القرآن
اردو ترجمہ: مولانا عبدہ فیروزپوری
تفسیرِ حقانی
مولانا محمد عبدالحق حقانی
روح القرآن
ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی
فہم القرآن
میاں محمد جمیل
مدارک التنزیل
اردو ترجمہ: فتح محمد جالندھری
تفسیرِ بغوی
حسین بن مسعود البغوی
احسن التفاسیر
حافظ محمد سید احمد حسن
تفسیرِ سعدی
عبدالرحمٰن ابن ناصر السعدی
احکام القرآن
امام ابوبکر الجصاص
تفسیرِ مدنی
مولانا اسحاق مدنی
مفہوم القرآن
محترمہ رفعت اعجاز
اسرار التنزیل
مولانا محمد اکرم اعوان
اشرف الحواشی
شیخ محمد عبدالفلاح
انوار البیان
محمد علی پی سی ایس
بصیرتِ قرآن
مولانا محمد آصف قاسمی
مظہر القرآن
شاہ محمد مظہر اللہ دہلوی
تفسیر الکتاب
ڈاکٹر محمد عثمان
سراج البیان
علامہ محمد حنیف ندوی
کشف الرحمٰن
مولانا احمد سعید دہلوی
بیان القرآن
مولانا اشرف علی تھانوی
عروۃ الوثقٰی
علامہ عبدالکریم اسری
معارف القرآن انگلش
مفتی محمد شفیع
تفہیم القرآن انگلش
سید ابو الاعلیٰ مودودی
Ahsan-ut-Tafaseer - Al-Hashr : 4
سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ۚ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ
سَبَّحَ
: پاکیزگی بیان کرتا ہے
لِلّٰهِ
: اللہ کی
مَا
: جو
فِي السَّمٰوٰتِ
: آسمانوں میں
وَمَا فِي الْاَرْضِ ۚ
: اور جو زمین میں
وَهُوَ
: اور وہ
الْعَزِيْزُ
: غالب
الْحَكِيْمُ
: حکمت والا
جو چیزیں آسمانوں میں ہیں اور جو چیزیں زمین میں ہیں (سب) خدا کی تسبیح کرتی ہیں اور وہ غالب حکمت والا ہے
1۔ 5۔ مستدرک 3 ؎ حاکم وغیرہ میں حضرت عائشہ سے جو روایتیں ہیں ان کا حاصل یہ ہے کہ بدر کی لڑائی کے چھ مہینے بعد بنی نضیر کا محاصرہ ہوا اور پھر ان کی جلا وطنی ہوئی اسی پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیتیں نازل فرمائیں حاکم نے اس روایت کو صحیح کہا ہے بنی نضیر نے مشرکین مکہ اور مدینہ کے منافقوں سے مسلمانوں کی بدخواہی کی غرض سے میل جول پیدا کرنے میں تو اللہ اور اللہ کے رسول کی مخالفت کی تھی مگر بنی نضیر کی ایک بہت بڑی مخالفت یہ تھی کہ بیر 1 ؎ معونہ کی بدعہدی کے جھگڑے میں جب بڑے بڑے عالم ستر صحابہ شہید ہوئے اور صحابیوں میں سے عمرو بن امیہ ایک صحابی بچ کر مدینہ کو آرہے تھے راستہ میں ان کو بنی عامر قبیلہ کے دو شخص ملے۔ ان دونوں شخصوں کا خون بہا بنی نضیر کے مشورہ سے ادا کردیا جائے کیونکہ بنی نضیر اور بنی عامر کی دوستی تھی۔ اسی خون بہا کے مشورے کے لئے چند صحابہ کو ساتھ لے کر آنحضرت ﷺ بنی نضیر کی گڑھی میں تشریف لے گئے اور خون بہا کے باب میں بات چیت کی۔ ظاہر میں تو بنی نضیر کے لوگوں نے آنحضرت ﷺ سے اچھی طرح بات چیت کی لیکن باطن میں ان لوگوں کا یہ قصہ ہوا کہ جس دیوار کے پاس آنحضرت ﷺ بیٹھے تھے اس دیوار کی آڑ میں سے ایک بہت بڑا پتھر آپ ﷺ پر نیچے گرا دیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے ارادہ سے اپنے رسول ﷺ کو آگاہ کردیا اور آپ ان لوگوں کے ارادہ سے آگاہ ہو کر مدینہ کو واپس تشریف لے آئے اور آپ ﷺ نے بنی نضیر پر چڑھائی کا ارادہ کیا۔ چڑھائی سے پہلے آنحضرت ﷺ کے فرمانے کے موافق محمد بن مسلمہ ایک صحابی نے کعب بن اشرف بنی نضیر کے سردار کو قتل کیا اور پھر آنحضرت ﷺ نے بنی نضیر پر چڑھائی کی اور ان کی گڑھی کو گھیر لیا اور ان کو جلا وطن کردیا۔ ان آیتوں میں اللہ نے وہی قصہ ذکر فرمایا ہے کہ بنی نضیر پر اللہ اور اللہ کے رسول کی مخالفت کے سبب سے آفت آئی۔ بیر معونہ کا قصہ 2 ؎ اور کعب 3 ؎ بن اشرف کے قتل کا قصہ صحیح بخاری اور حدیث کی کتابوں میں تفصیل سے ہے بیر معونہ کے قصہ کا حاصل یہ ہے کہ بیر معونہ مکہ اور عسفان کے بیچ میں ہذیل کی بستیوں میں کی ایک بستی ہے۔ رعل و ذکو ان قبیلہ کے کچھ لوگوں نے آنحضرت ﷺ سے اپنی قوم کی مدد کے لئے کسی قدر آدمیوں کی خواہش ظاہر کی اور آپ نے انصار کے ستر آدمی ان کے ساتھ کردیئے۔ رعل وزکوان قبیلہ کے لوگوں نے عہد شکنی کرکے ان انصار کو اس بیر معونہ کے مقام پر شہید کر ڈالا۔ کعب بن اشرف کے قصہ کا حاصل یہ ہے کہ یہ شخص بڑا شاعر تھا اکثر آنحضرت ﷺ کی ہجو میں شعر کہا کرتا تھا اور طرح طرح کی شرارت اس کی عادت میں تھی آنحضرت ﷺ نے ایک دن صحابہ ؓ کے رو برو اس کی شرارتوں کا تذکرہ کیا۔ اس پر محمد بن مسلمہ ایک صحابی نے آنحضرت ﷺ سے عرض کیا کہ اگر آپ کا ارادہ ہو تو میں اس کو قتل کر ڈالوں۔ آپ نے اس کی اجازت دی اور محمد بن مسلمہ نے موقع پاکر کعب بن اشرف کا کام تمام کردیا۔ بنی قینقاع ‘ بنی نضیر ‘ بنی قریظہ یہود کے یہ تین قبیلے مدینہ کے گرد و نواح میں رہتے تھے اور ان تینوں قبیلوں سے آنحضرت ﷺ کا صلح قائم رکھنے کا معاہدہ تھا لیکن رفتہ رفتہ ان تینوں قبیلوں نے عہد شکنی کی جس کی سزا میں بنی قینقاع اور بنی نضیر ان دونوں قبیلوں کو تو جلا وطنی نصیب ہوئی اور بنی قریظہ قتل کئے گئے۔ چناچہ ان کے قتل کا قصہ سورة احزاب میں گزرا سب مفسروں کا اس پر اتفاق ہے کہ اس سورة میں یہود کے بنی نضیر قبیلہ کا ذکر ہے۔ فقط حسن بصری اس کے مخالف ہیں۔ ان کا قول یہ ہے کہ اس سورة میں بنی قریظہ کا ذکر ہے لیکن یہ قول اس سبب سے تردد طلب ہے کہ اس سورة میں جلا وطنی کا ذکر ہے اور بنی قریظہ کی جلا وطنی نہیں ہوئی بلکہ ان کو تو قتل کیا گیا ہے۔ اس جلا وطنی میں بنی نضیر نواح مدینہ سے اجڑ کر خیبر میں جا کر آبا ہوئے۔ اور پھر حضرت عمر ؓ کی خلافت میں وہاں سے جلا وطن ہو کر ملک شام میں جا کر بسے۔ اس لئے ان کی اس پہلی جلا وطنی کو پیشن گوئی کے طور پر اول حشر فرمایا۔ حاصل معنی ان آیتوں کے یہ ہیں کہ بنی نضیر کی گڑھی کی مضبوطی کے سبب سے نہ اہل اسلام کو یہ گمان تھا کہ ایسی مضبوط گڑھی اس طرح جلدی سے خالی ہوجائے گی نہ بنی نضیر کو یہ خیال تھا کہ اس طرح وقت پر گڑھی سے ان کو پناہ نہ ملے گی مگر اللہ کی حکمت ایسی زبردست ہے کہ اس کی قدرت اور حکمت سے جو کچھ ہوا وہ لوگوں نے آنکھوں سے دیکھ لیا۔ حشر کے معنی کسی کو ایک جگہ سے دوسری جگہ نکال دینا۔ اللہ تعالیٰ نے بنی نضیر کے دل میں لشکر اہل اسلام کی ایسی ہیبت پیدا کردی کہ وہ لڑائی کی جرأت نہ کرسکے بلکہ جلا وطنی پر راضی ہوگئے جلا وطنی کے وقت یہ امر قرار پایا کہ تین آدمیوں میں ایک اونٹ بار برداری کو دیا جائے اور ایک مشک پانی پینے کو دی جائے اور اس ایک اونٹ پر جو چیز لا دی جاسکے وہ یہ لوگ اپنے ساتھ لے جاسکتے ہیں اس واسطے گھروں میں کا کڑی تختہ اور جو چیز ان کو اچھی معلوم ہوتی تھی اس کو وہ اونٹوں پر لادنے کے لئے گھروں کو توڑ پھوڑ کر نکال رہے تھے اور گڑھی کے باہر جو بنی نضیر کا کھجوروں کا باغ تھا اہل اسلام نے اس کے کچھ پیڑ جلا دیئے تھے اور کچھ کاٹ ڈالتے تھے اسی کو قابل عبرت ذلت اور ویرانی فرمایا اور یہ بھی فرمایا کہ جلا وطنی کی ذلت اور ویرانی ان لوگوں کی قسمت میں نہ لکھی ہوتی تو اللہ اور رسول کی مخالفت کے سبب سے ان پر کوئی اور آفت آتی پیڑوں کو پہلے تو اہل اسلام نے اس لئے کاٹا اور جلایا کہ اس کی جلن سے بنی نضیر گڑھی کے باہر نکل آئیں لیکن پھر اہل اسلام کے دل میں خیال گزرا کہ کہیں اس کا کچھ گناہ نہ ہو۔ اللہ تعالیٰ نے اسلام کی یہ تسکین فرمائی کہ جو کچھ ہوا اللہ تعالیٰ نے وہ تمہارے دل میں ڈالا ہے کہ تمہارے دشمنوں کی ذلت اس میں تھی۔ لینۃ کھجور کی ایک قسم ہے یا کھجور کے پیڑ کو کہتے ہیں۔ (3 ؎ تفسیر الدر المنثور ص 187 ج 6۔ ) (1 ؎ تفسیر ابن کثیر ص 331 ج 4۔ ) (2 ؎ صحیح بخاری باب غزوۃ الرجیع و دعلی و ذکوان الخ ص 586 ج 2۔ ) (3 ؎ صحیح بخاری باب قتل کعب بن اشرف ص 576 ج 2۔ )
Top