Tafseer-e-Madani - Hud : 112
فَاسْتَقِمْ كَمَاۤ اُمِرْتَ وَ مَنْ تَابَ مَعَكَ وَ لَا تَطْغَوْا١ؕ اِنَّهٗ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ
فَاسْتَقِمْ : سو تم قائم رہو كَمَآ : جیسے اُمِرْتَ : تمہیں حکم دیا گیا وَمَنْ : اور جو تَابَ : توبہ کی مَعَكَ : تمہارے ساتھ وَلَا تَطْغَوْا : اور سرکشی نہ کرو اِنَّهٗ : بیشک وہ بِمَا : اس سے جو تَعْمَلُوْنَ : تم کرتے ہو بَصِيْرٌ : دیکھنے والا
پس آپ ثابت قدم رہیں جس طرح کہ آپ کو حکم ہوا ہے (آپ بھی) اور آپ کے وہ سب ساتھی بھی جو پلٹ آئے ہیں (کفر و بغاوت سے ایمان و اطاعت کی طرف) اور تم لوگ حد سے نہ بڑھنا کہ جو بھی کچھ تم کر رہے ہو (اے لوگو ! ) بیشک وہ اس پر پوری طرح نگاہ رکھے ہوئے ہے4
Top