Al-Quran-al-Kareem - Al-Insaan : 20
وَ اِذَا رَاَیْتَ ثَمَّ رَاَیْتَ نَعِیْمًا وَّ مُلْكًا كَبِیْرًا
وَاِذَا رَاَيْتَ : اور جب تو دیکھے گا ثَمَّ رَاَيْتَ : وہاں تو دیکھے گا نَعِيْمًا : بڑی نعمت وَّمُلْكًا كَبِيْرًا : اور بڑی سلطنت
اور جب تو وہاں دیکھے گا تو نعمت ہی نعمت اور بہت بڑی بادشاہی دیکھے گا۔
(1) واذا رایت ثم رایت نعیماً و ملکا کبیراً : اور نعمت کا حال کیا ہوگا ؟ ابوہریرہ ؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :(اول زمرۃ تدخل الجنۃ علی صورۃ القمر لیلۃ البدر، والذین علی ابرھم کا شد کوکب اضاء ۃ ، قلوبھم علی قلب رجل واحد، لااختلاف بینھم ولا تباعض، لکل امرہ منھم زوحنان، کل واحد منھما یری مخ ساقھا من وراء لخمیھا من الحسن ، یسبحون اللہ بکرۃ وعشیاً ، لا یسقمون ولایمتخطون، ولا ییصفون، ٓئیتھم الذھب و الفضۃ ، وامشاطھم الذھب، ووفود محاجرمرھم الالوۃ قال ابو الیمان یعنی العود و رشحھم المسک) (بخاری، بدہ ، الخلق، باب ما جاء فی صفۃ الجنۃ…: 3236)”پہلے گروہ کے لوگ جو جنت میں داخل ہوں گے، چودھویں رات کے چاند کی طرح ہوں گے، ان کے بعد جو لوگ جائیں گے وہ سب سے زیادہ روشن ستارے کی طرح چمک رہے ہوں گے۔ ان کے دل ایک ہی آدمی کے دل کی طرح ہوں گے، ان میں نہ کوئی اختلاف ہوگا اور نہ بغض۔ ان میں ہر ایک آدمی کی دو بیویاں ہوں گ ی، جس کی وجہ سے ان عورتوں کی پنڈلی کا مغز گوشت کے پیچھے سے دکھائی دے گا۔ وہ صبح و شام اللہ کی تسبیح کریں گے۔ وہ نہ بیمار ہوں گے ، نہ ناک سنگیں گے اور نہ تھوکیں گے۔ ان کے برتن سونے چاندی کے ہوں گے، ان کی کنگھیاں سونے کی، ان کی انگیٹھیوں کا ایندھن ”الوہ“ (ایک خوشبو دار لکڑی عود) ہوگی اور ان کا پسینا کستوری ہوگا۔“ عبداللہ بن مسعود ؓ سے مروی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سب سے آخر میں جہنم سے نکل کر جنت میں جانے اولے شخص کا حال بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اس سے کہیں گے :(فان لک مثل الدنیا وعشرۃ امثالھا) (مسلم، الایمان، باب آخر اھل النار خروجا : 186)”تجھے دنیا اور دنیا کے دس گنا کے برابر دیا جاتا عے۔“ جب آخری جنتی کے ملک و سلطنت کا یہ حال ہے تو دوسروں کے عظیم الشان ملک کا کہنا ہی کیا ہے۔ پھر دوستوں کی ملاقاتیں، فرشتوں کی آمد و رفت، سلام اور اللہ تعالیٰ کا اہل جنت سے ہم کلام ہونا، سل ام کہنا اور دیدار عطا فرمانا مزید نعمتیں ہیں۔ ال غرض، جنت میں وہ نعمتیں ہیں جو نہ کسی آنکھ نے دیکھیں، نہ کسی کان نے سنیں اور نہ کسی بشر کے دل میں ان کا خیال آیا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اپنے فضل و کرم سے اہل جنت میں شامل فرمائے۔ (آمین)
Top