Al-Quran-al-Kareem - An-Naba : 23
لّٰبِثِیْنَ فِیْهَاۤ اَحْقَابًاۚ
لّٰبِثِيْنَ : ہمیشہ رہنے والے ہیں فِيْهَآ : اس میں اَحْقَابًا : مدتوں
وہ مدتوں اسی میں رہنے والے ہیں۔
لبثین فیھا احقاباً :”احقاباً“ ”احقاباً“ ”حقب“ (حاء کے مضمہ اور قاف کے سکون کے ساتھ۔) کی جمع ہے، اسی (80) سال یا اس سے زیادہ مدت، زمانہ، سال۔ (قاموس) یعنی مدتوں، کئی زمانے، سالہا سال اس میں پڑے رہیں گے، ایک مدت ختم ہونے پر دوسری مدت شروع ہوجائے گی، ایسی مدتیں جن کی کوئی انتہا نہیں ہوگی۔ یہ مطلب نہیں کہ کچھ مدتوں کے بعد عذاب کم یا ختم ہوجائے گا، کیونکہ اسی سلسلہ کلام میں آگے چل کر فرمایا :(فذوقوا فلن نزیدکم الا عذاباً) (النبا : 30)”پس چکھو کہ ہم تمہیں عذبا کے سوا ہرگز کسی چیز میں زیادہ نہیں کریں گے۔
Top