Anwar-ul-Bayan - Ash-Shu'araa : 15
قَالَ كَلَّا١ۚ فَاذْهَبَا بِاٰیٰتِنَاۤ اِنَّا مَعَكُمْ مُّسْتَمِعُوْنَ
قَالَ : فرمایا كَلَّا : ہرگز نہیں فَاذْهَبَا بِاٰيٰتِنَآ : پس تم دونوں جاؤ ہماری نشانیوں کے ساتھ اِنَّا : بیشک ہم مَعَكُمْ : تمہارے ساتھ مُّسْتَمِعُوْنَ : سننے والے
فرمایا ہرگز نہیں تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ ہم تمہارے ساتھ سننے والے ہیں
(26:15) قال کلا کہا (اللہ تعالیٰ نے ایسا) ہرگز نہیں (ہوگا) ۔ مستمعون۔ اسم فاعل۔ جمع مذکر مستمع واحد استماع (افتعال) مصدر سننے والے۔ اسی مضمون میں دوسری جگہ فرمایا لا تخافا اننی معکما اسمع واری (20:46) ڈرو نہیں میں۔ یقینا تمہارے ساتھ ہوں (ہر بات) سن رہا ہوں اور ہر چیز) دیکھ رہا ہوں، استمع باب افتعال خوب دھیان سے سننا۔ کان لگا کر سننا۔
Top