Ashraf-ul-Hawashi - Ash-Shu'araa : 15
قَالَ كَلَّا١ۚ فَاذْهَبَا بِاٰیٰتِنَاۤ اِنَّا مَعَكُمْ مُّسْتَمِعُوْنَ
قَالَ : فرمایا كَلَّا : ہرگز نہیں فَاذْهَبَا بِاٰيٰتِنَآ : پس تم دونوں جاؤ ہماری نشانیوں کے ساتھ اِنَّا : بیشک ہم مَعَكُمْ : تمہارے ساتھ مُّسْتَمِعُوْنَ : سننے والے
اللہ نے فرمایا ہرگز نہیں4 وہ تجھ کو مار دے سکیں گے تو تم دونوں میری (قدرت کی نشانیاں) لیکر5 جائو ہم خود تمہارے ساتھ جو گفتگو میں ہوگی اس کو طن رہے6 ہیں
4 ۔ یعنی یہ خیال کہ وہ آپ کو قتل کردیں گے اپنے دل سے نکال دیجئے۔ (دیکھئے قصص :35) 5 ۔ یعنی عصاویدبیضا کے معجزے جیسا کہ سورة طٰہٰ رکوع 4 اور قصص رکوع 4 میں بیان ہوا ہے کہ اس موقع پر اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کو ہارون ( علیہ السلام) کو یہ دو معجزے دے کر فرعون کی طرف بھیجا۔ 6 ۔ لہٰذا تمہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہم ہرحال میں تمہارے نگہبان و محافظ رہیں گے۔
Top