Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 15
قَالَ كَلَّا١ۚ فَاذْهَبَا بِاٰیٰتِنَاۤ اِنَّا مَعَكُمْ مُّسْتَمِعُوْنَ
قَالَ : فرمایا كَلَّا : ہرگز نہیں فَاذْهَبَا بِاٰيٰتِنَآ : پس تم دونوں جاؤ ہماری نشانیوں کے ساتھ اِنَّا : بیشک ہم مَعَكُمْ : تمہارے ساتھ مُّسْتَمِعُوْنَ : سننے والے
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ایسا ہگرز نہیں ہوگا سو تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جائو کہ ہم تمہارے ساتھ سننے والے موجود ہیں
(15) اللہ تعالیٰ نے ا رشاد فرمایا ایسا ہرگز نہیں ہوگا پس تم دونوں ہماری نشانیاں لیکر جائو کہ ہم تمہارے ساتھ سننے والے موجود ہیں یعنی تمہاری درخواست کے موافق ہارون (علیہ السلام) کو نبی بنادیا گیا ہے لہٰذا تم ہر قسم کے اندیشوں سے بالاتر ہوکر دونوں بھائی اس کے پاس ہماری نشانیاں اور دلائل لیکر جائو ہم ہر قسم کی نصرت ومدد کے لئے تمہارے ساتھ ہیں اور جو باتیں وہ تم سے کرے گا ان کو سننے والے ہیں۔
Top