Anwar-ul-Bayan - Al-Insaan : 8
وَ یُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلٰى حُبِّهٖ مِسْكِیْنًا وَّ یَتِیْمًا وَّ اَسِیْرًا
وَيُطْعِمُوْنَ : اور وہ کھلاتے ہیں الطَّعَامَ : کھانا عَلٰي : پر حُبِّهٖ : اس کی محبت مِسْكِيْنًا : محتاج، مسکین وَّيَتِيْمًا : اور یتیم وَّاَسِيْرًا : اور قیدی
اور باوجود یہ کہ ان کو خود طعام کی خواہش (اور حاجت) ہے فقیروں اور یتیموں اور قیدیوں کو کھلاتے ہیں
(76:8) ویطعمون الطعام علی حبہ اس کا عطف جملہ سابقہ ہے۔ یطعمون مضارع جمع مذکر غائب : اطعام (افعال) مصدر۔ وہ کھانا کھلاتے ہیں۔ علی حبہ اس کی محبت پر۔ ضمیر واحد مذکر غائب کا مرجع اللہ ہے ۔ اور وہ کھانا کھلاتے ہیں اللہ کی محبت میں۔ مسکنا ویتیما واسیرا۔ مسکینوں کو، یتیموں کو۔ اسیروں کو، (ہر سہ منصوب بوجہ مفعول ہونے فعل یطعمون کے) اسیر بمعنی قیدی۔ یہ ابرار کی تیسری صفت ہے۔ خوبی ہے۔
Top