Ashraf-ul-Hawashi - Al-Qasas : 11
وَ قَالَتْ لِاُخْتِهٖ قُصِّیْهِ١٘ فَبَصُرَتْ بِهٖ عَنْ جُنُبٍ وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَۙ
وَقَالَتْ : اور اس نے (موسی کی والدہ نے) کہا لِاُخْتِهٖ : اس کی بہن کو قُصِّيْهِ : اس کے پیچھے جا فَبَصُرَتْ : پھر دیکھتی رہ بِهٖ : اس کو عَنْ جُنُبٍ : دور سے وَّهُمْ : اور وہ لَا يَشْعُرُوْنَ : (حقیقت حال) نہ جانتے تھے
اور صندوق کو دریا میں ڈالتے وقت موسیٰ کی ماں نے موسیٰ کی بہن (مریم یا کا تمہ یا کلثوم) سے کہا اس کے پیچھے پیچھے جا (دیکھ وہ بہہ کر کہاں جاتا ہے وہ اجنبی کو ری ابن کر اس کو دیکھتی رہی یا دور سے دیکھتی رہی اور فرعون کے لوگوں کو یہ خبر نہ تھی
4 ۔ کہ وہ بچے کی بہن ہے اور یہ معلوم کرنے کے لئے ساتھ ساتھ چلی آرہی ہے کہ اسے کون اٹھاتا ہے اور کدھر لے جاتا ہے ؟
Top