Mutaliya-e-Quran - Al-Qasas : 11
وَ قَالَتْ لِاُخْتِهٖ قُصِّیْهِ١٘ فَبَصُرَتْ بِهٖ عَنْ جُنُبٍ وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَۙ
وَقَالَتْ : اور اس نے (موسی کی والدہ نے) کہا لِاُخْتِهٖ : اس کی بہن کو قُصِّيْهِ : اس کے پیچھے جا فَبَصُرَتْ : پھر دیکھتی رہ بِهٖ : اس کو عَنْ جُنُبٍ : دور سے وَّهُمْ : اور وہ لَا يَشْعُرُوْنَ : (حقیقت حال) نہ جانتے تھے
اُس نے بچے کی بہن سے کہا اس کے پیچھے پیچھے جا چنانچہ وہ الگ سے اس کو اس طرح دیکھتی رہی کہ (دشمنوں کو) اس کا پتہ نہ چلا
وَقَالَتْ [ اور (والدہ نے) کہا ] لِاُخْتِهٖ [ ان (علیہ السلام) کی بہن سے ] قُصِّيْهِ ۡ [ تو پیچھا کر اس (علیہ السلام) کا ] فَبَصُرَتْ [ تو اس نے دیکھا (دیکھتی رہی)] بِهٖ [ اس (علیہ السلام) کو ] عَنْ جُنُبٍ [ دور سے ] وَّ [ اس حال میں کہ ] هُمْ [ وہ لوگ ] لَا يَشْعُرُوْنَ [ شعور نہیں رکھتے تھے
Top