Ashraf-ul-Hawashi - Al-A'raaf : 135
فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُمُ الرِّجْزَ اِلٰۤى اَجَلٍ هُمْ بٰلِغُوْهُ اِذَا هُمْ یَنْكُثُوْنَ
فَلَمَّا : پھر جب كَشَفْنَا : ہم نے کھول دیا (اٹھا لیا) عَنْهُمُ : ان سے الرِّجْزَ : عذاب اِلٰٓي اَجَلٍ : ایک مدت تک هُمْ : انہیں بٰلِغُوْهُ : اس تک پہنچنا تھا اِذَا : اس وقت هُمْ : وہ يَنْكُثُوْنَ : (عہد) توڑدیتے
پھر جب ہم نے ان کا عذاب اس وقت تک ٹال دیا جہاں تک وہ پہنچنے والے تھے7 تو وہ فوراً لگے اپنا اقرار توڑنے (ایمان نہ لائے اور نہ بنی اسرائیل کو چھوڑا)
7 یعنی ہمیشہ کے لیے نہیں بلکہ اس وقت تک جو ان کی ہلاکت کے لیے مقرر تھا
Top