Tafseer-e-Baghwi - Al-Muminoon : 52
وَ اِنَّ هٰذِهٖۤ اُمَّتُكُمْ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّ اَنَا رَبُّكُمْ فَاتَّقُوْنِ
وَاِنَّ : اور بیشک هٰذِهٖٓ : یہ اُمَّتُكُمْ : تمہاری امت اُمَّةً وَّاحِدَةً : ایک امت، امت واحدہ وَّاَنَا : اور میں رَبُّكُمْ : تمہارا رب فَاتَّقُوْنِ : پس مجھ سے ڈرو
اور یہ تمہاری جماعت (حقیقت میں) ایک ہی جماعت ہے اور میں تمہارا پروردگار ہوں تو مجھ سے ڈرو
52۔ وان ھذہ، اہل کوفہ ان میں الف کے کسرہ کے ساتھ ہے اور باقی قراء نے الف کے فتحہ کے ساتھ پڑھا ہے۔ ابن عامر نے نون تخفیف کے ساتھ پڑھا ہے اور بعض نے ان کو صلہ قرار دیا ہے۔ دوسرے قراء نے نون کی تشدید کے ساتھ پڑھا ہے۔ یہاں پر عبارت محذوف ہے۔ بان ھذہ امتکم اس سے مراد تمہاری ملت و شریعت جس پر تم ہو۔ ” امتکم امۃ واحدہ۔ ملت واحدہ سے مراداسلام ہے۔ واناربک فاتقون، یعنی میں چونکہ تمہارا رب ہوں س لیے مجھ سے ڈرو۔ اس کا معنی یہ ہے کہ میں تمہیں اسی بات کا حکم کرتا ہوں جو حکم پہلے بھیجے ہوئے انبیاء کرتے تھے ہم سب کا حکم (تبلیغ ) ایک ہی ہے۔
Top