Bayan-ul-Quran - Al-Muminoon : 52
وَ اِنَّ هٰذِهٖۤ اُمَّتُكُمْ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّ اَنَا رَبُّكُمْ فَاتَّقُوْنِ
وَاِنَّ : اور بیشک هٰذِهٖٓ : یہ اُمَّتُكُمْ : تمہاری امت اُمَّةً وَّاحِدَةً : ایک امت، امت واحدہ وَّاَنَا : اور میں رَبُّكُمْ : تمہارا رب فَاتَّقُوْنِ : پس مجھ سے ڈرو
اور (ہم نے ان سب سے یہی کہا کہ) یہ ہے تمہارا طریقہ کہ وہ ایک ہی طریقہ ہے (ف 3) اور (حاصل اس طریقہ کا یہ ہے کہ) میں تمہارا رب ہوں سو مجھ سے ڈرتے رہو۔ (ف 4)
3۔ یعنی کسی شریعت میں مختلف نہیں ہوا۔ 4۔ اور میرے احکام کی مخالفت مت کرو۔
Top