Tafseer-e-Mazhari - Al-Muminoon : 52
وَ اِنَّ هٰذِهٖۤ اُمَّتُكُمْ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّ اَنَا رَبُّكُمْ فَاتَّقُوْنِ
وَاِنَّ : اور بیشک هٰذِهٖٓ : یہ اُمَّتُكُمْ : تمہاری امت اُمَّةً وَّاحِدَةً : ایک امت، امت واحدہ وَّاَنَا : اور میں رَبُّكُمْ : تمہارا رب فَاتَّقُوْنِ : پس مجھ سے ڈرو
اور یہ تمہاری جماعت (حقیقت میں) ایک ہی جماعت ہے اور میں تمہارا پروردگار ہوں تو مجھ سے ڈرو
وان ہذہ امتکم امۃ واحدۃ وانا ربکم فاتقون۔ اور یہ تمہارا طریقہ۔ ایک طریقہ اور میں تمہارا رب ہوں تو مجھ سے ڈرو (میری ذات وصفات میں کسی کو شریک نہ بناؤ اور نہ میری نافرمانی کرو۔ مترجم) ۔ اُمَّتُکُمْیعنی تمہاری ملت اور شریعت جس پر تم سب قائم ہو۔ اُمَّۃً وَّاحِدَۃٌ ایک طریقہ یعنی اسلام ‘ عقائد اور اصول اعمال (اور بنیادی دستور) میں سب کا ایک طریقہ ہے۔ فرعی اعمال میں حسب حکم خداوندی زمانہ کے اختلاف کی وجہ سے اختلاف ہے اور منسوخ کو چھوڑ کر ناسخ پر عمل کرنا ضروری ہے۔ فَاتَّقُوْنَسببیہ ہے۔ یعنی میں چونکہ تمہارا رب ہوں اس لئے مجھ سے ڈرو۔
Top