Bayan-ul-Quran - Al-Muminoon : 2
الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ صَلَاتِهِمْ خٰشِعُوْنَۙ
الَّذِيْنَ : اور جو هُمْ : وہ فِيْ صَلَاتِهِمْ : اپنی نمازوں میں خٰشِعُوْنَ : خشوع (عاجزی) کرنے والے
جو اپنی نماز میں خشوع کرنے والے ہیں۔ (ف 2)
2۔ خشوع کی حقیقت ہے سکون قلب یعنی یہ کہ خیالات غیر کو قلب میں بالقصد حاضر نہ کرے، اور جوارح کا بھی کہ عبث حرکتیں نہ کرے، اور اس کی فرضیت میں کلام ہے مگر حق یہ ہے کہ صحت صلویہ کا تو موقوف علیہ نہیں اور اس مرتبہ میں فرض نہیں البتہ قبول صلوة کا موقوف علیہ ہے اور اس مرتبہ میں فرض ہے۔
Top