Dure-Mansoor - Al-An'aam : 7
یٰقَوْمِ ادْخُلُوا الْاَرْضَ الْمُقَدَّسَةَ الَّتِیْ كَتَبَ اللّٰهُ لَكُمْ وَ لَا تَرْتَدُّوْا عَلٰۤى اَدْبَارِكُمْ فَتَنْقَلِبُوْا خٰسِرِیْنَ
يٰقَوْمِ : اے میری قوم ادْخُلُوا : داخل ہو الْاَرْضَ الْمُقَدَّسَةَ : ارضِ مقدس (اس پاک سرزمین) الَّتِيْ : جو كَتَبَ اللّٰهُ : اللہ نے لکھ دی لَكُمْ : تمہارے لیے وَلَا تَرْتَدُّوْا : اور نہ لوٹو عَلٰٓي : پر اَدْبَارِكُمْ : اپنی پیٹھ فَتَنْقَلِبُوْا : ورنہ تم جا پڑوگے خٰسِرِيْنَ : نقصان میں
اے میرے قوم ! مقدس سرزمین میں داخل ہوجاؤ جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے لکھ دی ہے اور پیچھے واپس مت لوٹو ورنہ نقصان اٹھانے والے ہوجاؤ گے۔
(1) امام ابن جریر نے مجاہد (رح) سے روایت کی کہ لفظ آیت الارض المقدسۃ سے مراد ہے برکت والی۔ (2) امام ابن منذر نے معاذ بن جبل ؓ سے روایت کہ وہ زمین جو عریش کے درمیان سے لے کر فرات تک ہے۔ (3) امام عبد الرزاق اور عبد بن حمید نے قتادہ (رح) سے روایت کی کہ لفظ آیت الارض المقدسۃ سے شام کی (کی زمین) مراد ہے۔ (4) امام ابن جریر نے سدی (رح) سے روایت کی کہ لفظ آیت التی کتب اللہ لکم یعنی اللہ تعالیٰ تم کو اس کا حکم فرماتے ہیں۔ (5) امام عبد بن حمید نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ انہوں نے اس آیت کے بارے میں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو یہ حکم اس طرح دیا جس طرح ان کو زکوٰۃ کا حج کا اور عمرہ کا حکم دیا۔
Top