Dure-Mansoor - Al-Insaan : 24
فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَ لَا تُطِعْ مِنْهُمْ اٰثِمًا اَوْ كَفُوْرًاۚ
فَاصْبِرْ : پس صبر کریں لِحُكْمِ : حکم کے لئے رَبِّكَ : اپنے رب کے وَلَا تُطِعْ : اور آپ کہا نہ مانیں مِنْهُمْ : ان میں سے اٰثِمًا : کسی گنہگار اَوْ كَفُوْرًا : یا ناشکرے کا
سو آپ پروردگار کے حکم پر جمے رہیے اور ان میں سے کسی فاسق کافر کی بات نہ مانے
1۔ عبد بن حمید وابن جریر وابن ابی حاتم نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت ولا تطع منہم اٰثما او کفورا اور ان میں سے کسی بدکار یا ناشکرے کا کہا نا مانا کریں۔ ہم تک یہ خبر پہنچی ہے کہ یہ آیت اللہ کے دشمن ابو جہل کے بارے میں نازل ہوئی۔ 2۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ ان کو یہ بات پہنچی ہے کہ ابو جہل نے کہا جب نبی مکرم ﷺ پر نماز فرض ہوئی اور اس دن آپ مکہ میں تھے اگر میں نے محمد ﷺ کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھ لیا تو میں ضرور آپ کی گردن کو پاؤں سے روند ڈالوں گا تو اللہ تعالیٰ نے اس کے بارے میں یہ آیت نازل فرمائی آیت ولاتطع منہم اٰثما اوکفورا۔
Top