Tafseer-al-Kitaab - Al-Insaan : 24
فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَ لَا تُطِعْ مِنْهُمْ اٰثِمًا اَوْ كَفُوْرًاۚ
فَاصْبِرْ : پس صبر کریں لِحُكْمِ : حکم کے لئے رَبِّكَ : اپنے رب کے وَلَا تُطِعْ : اور آپ کہا نہ مانیں مِنْهُمْ : ان میں سے اٰثِمًا : کسی گنہگار اَوْ كَفُوْرًا : یا ناشکرے کا
پس تم اپنے رب کے حکم پر صبر کرو اور ان لوگوں میں سے کسی فاسق یا ناشکرے کی بات نہ مانو
[13] یعنی تمہارے رب نے جس کار عظیم پر تمہیں مامور کیا ہے اس کی سختیوں اور مشکلات پر صبر کرو اور عزم و ہمت کے ساتھ برداشت کرتے چلے جاؤ۔ [14] یعنی کسی بدعمل کی خاطر دین میں ذرہ برابر بھی ترمیم و تغیر کرنے کے لئے تیار نہ ہو جو کچھ حرام و ناجائز ہے۔ اسے برملا حرام و ناجائز کہو خواہ کوئی بدکار کتنا ہی زور لگائے کہ تم اس کی خدمت میں ذرا سی نرمی ہی برت لو۔ نیز جو باطل عقائد ہیں انہیں کھلم کھلا باطل اور جو حق ہیں انہیں علانیہ حق کہو۔
Top