Urwatul-Wusqaa - Al-Insaan : 24
فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَ لَا تُطِعْ مِنْهُمْ اٰثِمًا اَوْ كَفُوْرًاۚ
فَاصْبِرْ : پس صبر کریں لِحُكْمِ : حکم کے لئے رَبِّكَ : اپنے رب کے وَلَا تُطِعْ : اور آپ کہا نہ مانیں مِنْهُمْ : ان میں سے اٰثِمًا : کسی گنہگار اَوْ كَفُوْرًا : یا ناشکرے کا
پس اپنے رب کے حکم پر قائم رہ اور انسانوں میں سے گنہگار اور ناشکرگزار کی اطاعت نہ کر
(تو انتظار رکھو اپنے رب کے حکم کا ، اور نہ کہا مانو ان میں سے کسی گنہگار۔۔ یا ۔۔ ناشکرے کا) کسی ایسی کا جو تجھ کو گناہ کی طرف بلائے ، جیسے کہ عتبہ نے کہا کہ دعوت اسلام سے باز آؤ کہ میں اپنی تم کو دوں۔۔ یا کسی ایسے ناشکرے کی جو تجھ کو کفر کی طرف بلائے ، جیسے کہ ولید بن مغیرہ ، کہ اس نے کہا کہ اپنے باپ دادا کے دین کی طرف رجوع کرو تاکہ تم کو مالدار کردوں۔ (اور یاد کرو اپنے رب کے نام کو صبح و شام) یعنی ہمیشہ اس کی یاد میں مشغول رہو۔ (اور کچھ رات میں اس کا سجدہ کرو) یعنی اس کے واسطے نماز ادا کرو۔ بعضوں نے کہا ہے کہ بکرۃ فجر کی نماز کا وقت ہے ، اور اصیلا ظہر اور عصر کے وقت کو شامل ہے ، اور کچھ رات سے مغرب و عشا مراد ہے۔ تو معنی یہ ہوئے کہ پانچوں وقت کی نماز ہمیشہ پڑھا کرو۔۔۔ (اور پاکی بولو اس کی زیادہ رات تک) یعنی رات میں تہجد میں مشغول رہو۔ رہ گئے یہ گروہ کفار۔۔۔ تو ۔۔۔
Top