Tafseer-Ibne-Abbas - Aal-i-Imraan : 85
وَ مَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلَامِ دِیْنًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْهُ١ۚ وَ هُوَ فِی الْاٰخِرَةِ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ
وَمَنْ : اور جو يَّبْتَغِ : چاہے گا غَيْرَ : سوا الْاِسْلَامِ : اسلام دِيْنًا : کوئی دین فَلَنْ : تو ہرگز نہ يُّقْبَلَ : قبول کیا جائیگا مِنْهُ : اس سے وَھُوَ : اور وہ فِي : میں الْاٰخِرَةِ : آخرت مِنَ : سے الْخٰسِرِيْنَ : نقصان اٹھانے والے
اور جو شخص اسلام کے سوا کسی اور دین کا طالب ہوگا وہ اس سے ہر گر قبول نہیں کیا جائیگا اور ایسا شخص آخرت میں نقصان اٹھانیوالوں میں ہوگا
(85) اور جو شخص اسلام کے علاوہ کسی دوسرے دین کو طلب کرے گا تو وہ جنت اور اس کی نعمتوں سے محروم ہونے والوں اور دوزخ میں جانے والوں اور آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگا۔ شان نزول : (آیت) ”ومن یبتغ غیر الاسلام“ (الخ) سعید بن منصور نے عکرمہ ؓ سے روایت کیا ہے کہ جب (آیت) ”ومن یبتغ غیر الاسلام“۔ یہ آیت مبارکہ نازل ہوئی تو یہودی بولے کہ وہ مسلمان ہیں تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا کہ مسلمانوں پر اللہ تعالیٰ نے حج بیت اللہ فرض کیا ہے وہ بولے ان پر فرض نہیں ہے اور حج کرنے سے انکار کیا اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت مبارکہ نازل فرمائی (آیت) ”ومن کفر فان اللہ غنی“ (الخ) کہ جو منکر ہو تو اللہ تعالیٰ تمام جہان والوں سے غنی ہیں۔
Top