Jawahir-ul-Quran - Al-Insaan : 5
اِنَّ الْاَبْرَارَ یَشْرَبُوْنَ مِنْ كَاْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُوْرًاۚ
اِنَّ : بیشک الْاَبْرَارَ : نیک بندے يَشْرَبُوْنَ : پئیں گے مِنْ : سے كَاْسٍ : پیالے كَانَ مِزَاجُهَا : اس میں آمیزش ہوگی كَافُوْرًا : کافور کی
البتہ5 نیک لوگ پیتے ہیں پیالہ جس کی ملونی ہے کافور
5:۔ ” ان الابرار “ یہ بشارت اخرویہ ہے۔ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار اور نیک بندوں کو ایسے خوشذائقہ مشروب کے ساغر پیش کیے جائیں گے جن میں عرق کافور کی آمیزش ہوگی جس سے اس کی فرحت افزا قوت، اس کی خوشبو اور برودت میں اضافہ ہوجائیگا۔ ” عینا یشرب “ یہ کافورا سے بدل ہے یعنی کافور جنت میں ایک چشمہ ہوگا جس کی آمیزش سے اللہ کے بندے جنت کے مشروبات کا لطف اٹھائیں گے اور وہ جہاں چاہیں گے نہایت آسانی سے اس کا چشمہ خود جاری کرلیں گے۔ یجرونھا اجراء سہلا حیث شاء وا من منازلہم وقصورھم (مظہری ج 10 ص 150) ۔
Top