Kashf-ur-Rahman - Hud : 64
وَ یٰقَوْمِ هٰذِهٖ نَاقَةُ اللّٰهِ لَكُمْ اٰیَةً فَذَرُوْهَا تَاْكُلْ فِیْۤ اَرْضِ اللّٰهِ وَ لَا تَمَسُّوْهَا بِسُوْٓءٍ فَیَاْخُذَكُمْ عَذَابٌ قَرِیْبٌ
وَيٰقَوْمِ : اور اے میری قوم هٰذِهٖ : یہ نَاقَةُ اللّٰهِ : اللہ کی اونٹنی لَكُمْ : تمہاے لیے اٰيَةً : نشانی فَذَرُوْهَا : پس اس کو چھوڑ دو تَاْكُلْ : کھائے فِيْٓ : میں اَرْضِ اللّٰهِ : اللہ کی زمین وَلَا تَمَسُّوْهَا : اور اس کو نہ چھوؤ تم بِسُوْٓءٍ : برائی سے فَيَاْخُذَكُمْ : پس تمہیں پکڑ لے گا عَذَابٌ : عذاب قَرِيْبٌ : قریب (بہت جلد)
اور اے میری قوم یہ اونٹنی ہے اللہ کی جو تمہارے لئے ایک معجزہ ہے سو اس کو چھوڑ دو کہ یہ اللہ کی زمین میں کھاتی پھرے اور اس کو کسی قسم کی برائی پہونچانے کی غرض سے چھونا بھی نہیں ورنہ تم کو فوری عذاب آلے گا
64 انہوں نے نبو ت کے ثبوت کے لئے جو معجزہ طلب یا اس پر حضرت صالح (علیہ السلام) نے فرمایا اے میری قوم یہ اونٹنی ہے اللہ کی جو تمہارے لئے ایک معجزہ اور دلیل بنا کر ظاہر کی گئی ہے سو تم اس کو چھوڑ دو کہ یہ اللہ کی زمین میں چرتی پھرے اور اس کو کسی قسم کی برائی پہنچانے کی نیت سے چھونا بھی نہیں اور ہاتھ بھی نہ لگانا ورنہ تم کو فوری عذاب آلے گا اور دیرنہ لگے گی۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں حضرت صالح (علیہ السلام) سے قوم نے معجزہ لگا حق تعالیٰ نے ان کی دعا سے پتھر میں سے اونٹنی نکالی اسی وقت اس نے بچہ دیا اسی وقت ماں کے برابر ہوگیا۔ حضرت صالح (علیہ السلام) نے فرمایا کی تعظیم کرتے رہو تب تک دنیا کا عذاب نہ ہوگا جہاں وہ جاتی کھانے کو یا پینے کو سب جانور بھاگ جاتے اور آدمی کوئی اس کو نہ ہو ہانکتا 12
Top