Kashf-ur-Rahman - Az-Zukhruf : 77
وَ نَادَوْا یٰمٰلِكُ لِیَقْضِ عَلَیْنَا رَبُّكَ١ؕ قَالَ اِنَّكُمْ مّٰكِثُوْنَ
وَنَادَوْا : اور وہ پکاریں گے يٰمٰلِكُ : اے مالک لِيَقْضِ : چاہیے کہ فیصلہ کردے عَلَيْنَا رَبُّكَ : ہم پر تیرا رب قَالَ اِنَّكُمْ : کہے گا بیشک تم مّٰكِثُوْنَ : تم یونہی رہنے والے ہو
اور وہ دوزخ کے داروغہ کو پکار کر کہیں گے اے مالک کسی طرح تیرا رب ہمارا کام ہی تمام کردے یعنی موت دے دے وہ مالک جو اب دیگا تم کو ہمیشہ اسی حال میں رہنا ہے۔
(77) اور وہ اہل عذاب دوزخ کے داروغہ کو پکار کر کہیں گے اے مالک تیرا پروردگار ہمارا کام ہی پورا کردے اور ہمارا فیصلہ ہی کردے وہ مالک جواب دے گا تم کو ہمیشہ اسی حال میں رہنا ہے۔ لیقض علینا ربک یعنی ہم کو موت دیدے اگر عذاب سے نکالتا نہیں تو مار کر ہم کو ختم کردے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں مالک نام ہے فرشتے کا جو دوزخ کا داروغہ ہے کہتے ہیں ہزار برس تک چلا دیں گے تب وہ جواب دے گا ناامیدی کام فیصل کرچکے یعنی مار ڈالے عذاب کر کر۔
Top