Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 4
وَ كَمْ مِّنْ قَرْیَةٍ اَهْلَكْنٰهَا فَجَآءَهَا بَاْسُنَا بَیَاتًا اَوْ هُمْ قَآئِلُوْنَ
وَكَمْ : اور کتنی ہی مِّنْ : سے قَرْيَةٍ : بستیاں اَهْلَكْنٰهَا : ہم نے ہلاک کیں فَجَآءَهَا : پس ان پر آیا بَاْسُنَا : ہمارا عذاب بَيَاتًا : رات میں سوتے اَوْ هُمْ : یا وہ قَآئِلُوْنَ : قیلولہ کرتے (دوپہر کو آرام کرتے)
اور کتنی ہی بستیاں ایسی ہیں جن کے رہنے والوں کو ہم نے ہلاک کردیا پھر ہمارا عذاب ان پر یا تورات کو پہنچایا ایسے وقت پہنچا جبکہ وہ دوپہر کو قیلولہ کررہے تھے۔
4 اور کتنی ہی بستیاں ایسی ہیں جن کے رہنے والوں کو ہم نے ہلاک کردیا اور تباہ و برباد کرڈالا یعنی ان کی نافرمانی کے سبب پھر ہمارا عذاب ان پر یا تو رات کو ان کے سوتے میں آیا یا دوپہر کو آیا جبکہ وہ آرام کررہے تھے یعنی کسی بستی پر رات کو عذاب نازل ہو اور کسی بستی پر دوپہر کو قیلولہ کے وقت آیا۔
Top