Mutaliya-e-Quran - Al-A'raaf : 4
وَ كَمْ مِّنْ قَرْیَةٍ اَهْلَكْنٰهَا فَجَآءَهَا بَاْسُنَا بَیَاتًا اَوْ هُمْ قَآئِلُوْنَ
وَكَمْ : اور کتنی ہی مِّنْ : سے قَرْيَةٍ : بستیاں اَهْلَكْنٰهَا : ہم نے ہلاک کیں فَجَآءَهَا : پس ان پر آیا بَاْسُنَا : ہمارا عذاب بَيَاتًا : رات میں سوتے اَوْ هُمْ : یا وہ قَآئِلُوْنَ : قیلولہ کرتے (دوپہر کو آرام کرتے)
کتنی ہی بستیاں ہیں جنہیں ہم نے ہلاک کر دیا اُن پر ہمارا عذاب اچانک رات کے وقت ٹوٹ پڑا، یا دن دہاڑے ایسے وقت آیا جب وہ آرام کر رہے تھے
وَكَمْ مِّنْ قَرْيَةٍ [ اور کتنی ہی بستیاں ہیں ] اَهْلَكْنٰهَا [ ہم نے ہلاک کیا جن کو ] فَجَاۗءَهَا [ پھر آئی ان کے پاس ] بَاْسُنَا [ ہماری سختی ] بَيَاتًا [ رات ہوتے ہوئے ] اَوْ هُمْ [ یا اس حال میں کہ وہ لوگ ] قَاۗىِٕلُوْنَ [ دوپہر کو آرام کرنے والے تھے ] (آیت ۔ 4 ۔ 5) بیاتا حال ہے اور اس کے آگے ھم قائلون پورا جملہ بھی حال ہے ۔ فجاء ھا میں ھا کی ضمیر بستیوں کے لیے ہے جبکہ فجاء ہم میں ھم کی ضمیر بستی والوں کے لیے ہے ۔
Top