Tafseer-e-Majidi - Al-Baqara : 43
وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ ارْكَعُوْا مَعَ الرّٰكِعِیْنَ
وَاَقِیْمُوْا : اور تم قائم کرو الصَّلَاةَ : نماز وَآتُوْا : اور ادا کرو الزَّکَاةَ : زکوۃ وَارْکَعُوْا : اور رکوع کرو مَعَ الرَّاكِعِیْنَ : رکوع کرنے والوں کے ساتھ
۔ اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دیا کرو اور (نماز میں) جھکنے والوں کے ساتھ جھکتے رہو156 ۔
156 ۔ یعنی ایمان کے بعد عملا بھی ارکان اسلام کی پابندی کرو۔ ایمان لانے کا حکم ابھی ایک آیت قبل (آیت) ” وامنوا بماانزلت “ میں مل چکا ہے۔ اب تعلیم اہم جزئیات احکام کی ہورہی ہے۔ (آیت) ” اقیموا الصلوۃ “ نماز کے پابند ہوجاؤ کہ اس سے مرض حب جاہ کا علاج ہوجائے گا (تھانوی (رح)) (آیت) ” اتوالزکوۃ۔ زکوٰۃ دیتے رہو کہ اس سے مرض حب مال کی اصلاح ہوجائے گی۔ (تھانوی (رح)) (آیت) ” ارکعوا مع الراکعین “ جھکنے والوں کے ساتھ جھکو کہ تواضع باطنی کے حصول میں بڑا دخل اہل تواضع کی معیت کو ہوتا ہے (تھانوی (رح)) (آیت) ” ارکعوا “۔ رکوع اسلامی نماز کے ایک معروف رکن کا نام ہے۔ مقصد ارشاد یہ ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ نماز جماعت میں شریک رہو۔ فقہاء میں ایک بحث یہ پیدا ہوئی ہے۔ کہ آیا کافروں کو فروع کا مخاطب بنانا درست ہے ؟ ایک گروہ نے اسی آیت سے یہ سارے احکام ایک آیت قبل کے حکم ایمان (آیت) ” وامنوا بماانزلت “ کے ماتحت ہیں۔ یعنی پہلے ایمان لاؤ اور پھر ان احکام پر عمل کرو۔
Top