Tafseer-e-Majidi - At-Tawba : 84
وَ لَا تُصَلِّ عَلٰۤى اَحَدٍ مِّنْهُمْ مَّاتَ اَبَدًا وَّ لَا تَقُمْ عَلٰى قَبْرِهٖ١ؕ اِنَّهُمْ كَفَرُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ مَاتُوْا وَ هُمْ فٰسِقُوْنَ
وَلَا تُصَلِّ : اور نہ پڑھنا نماز عَلٰٓي : پر اَحَدٍ : کوئی مِّنْهُمْ : ان سے مَّاتَ : مرگیا اَبَدًا : کبھی وَّلَا تَقُمْ : اور نہ کھڑے ہونا عَلٰي : پر قَبْرِهٖ : اس کی قبر اِنَّهُمْ : بیشک وہ كَفَرُوْا : انہوں نے کفر کیا بِاللّٰهِ : اللہ سے وَرَسُوْلِهٖ : اور اس کا رسول وَمَاتُوْا : اور وہ مرے وَهُمْ : جبکہ وہ فٰسِقُوْنَ : نافرمان
اور ان میں سے جو کوئی مرجائے اس پر کبھی بھی نماز نہ پڑھیے اور نہ اس کی قبر پر کھڑے ہوجیے،155 ۔ بیشک انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کیا اور وہ اس حال میں مرے ہیں کہ وہ نافرمان تھے،156 ۔
155 ۔ (دفن وغیرہ کے واسطے تعظیما) ” قیام علی القبر سے مراد وہ ہے جو بہ طور اکرام کے ہو، خواہ غرض زیارت ہو یا بہ غرض دفن اور اگر عبرت اور تذکر موت کے لئے ہو، یا ضرورت کے لئے ہو تو اس طرح قیام علی القبر درست ہے لیکن اگر زیارت بہ غرض عبرت میں کوئی مفسدہ دینیہ ہو تو جائز نہیں۔ “ (تھانوی) (آیت) ” ولا تصل علی احد “۔ مراد نماز جنازہ ہے۔ منافقین کی نماز جنازہ پڑھنا ممنوع ہے۔ مرشد تھانوی (رح) نے فرمایا کہ قبر پر حاضر ہو کر دعا وغیرہ کرنے کا نفع اس سے زاید ہے جتنا غیبت میں دعا کرنے سے ہوتا، آیت سے فقہاء نے کئی مسائل نکالے ہیں، مثلا ایک یہ کہ ہر مسلمان کی میت پر نماز جنازہ ضروری ہے۔ اور کفار کی میت کے لئے اس کی ممانعت ہے۔ فیہ الدلالۃ علی معان احدھا فعل الصلوۃ علی موتی المسلمین وحظرھا علی موتی الکفار (جصاص) کان ھذا یصنع من اکبر القربات فی حق المومنین فشرع ذلک وفی فعلہ الاجر الجزیل کما ثبت فی الصحاح وغیرھا (کبیر) دوسری بات یہ کہ قبر مسلم پر اہتمام دفن کے لئے کھڑا ہوجائے، چناچہ اس پر رسول اللہ ﷺ کا عمل بھی تھا۔ ویدل ایضا علی القیام علی القبر الی ان یدفن وعلی ان النبی ﷺ قد کان یفعلہ (جصاص) عن عثمان ؓ کان رسول اللہ ﷺ اذا فرغ من دفن المیت وقف علی وقال استغفروا لاخیکم واسألوا لہ التثبیت فانہ الان یسئل (ابوداؤد) 156 ۔ فاسقون یہاں کافرون کے معنی میں ہے اے متمردون فی الکفر خارجون عن حدودہ (روح) فاسقون اے کافرون (جلالین) اور جو کافر مرے اس کے لئے دعا و استغفار یا اس کے کف ودفن میں شرکت درست نہیں، (آیت) ” وھم فسقون “۔ یہ گویا ممانعت نماز جنازہ وغیرہ کی علت بیان کردی گئی یعنی جب وہ ایمان سے خالی ہیں ان میں اس کی اہلیت ہی نہیں کہ ان پر نماز جنازہ پڑھی جائے۔ تعلیل للنھی اے انھم لیسوا باھل للصلوۃ علیھم لانھم کفروا باللہ ورسولہ (مدارک)
Top