Tafseer-e-Mazhari - Ash-Shura : 41
وَ لَمَنِ انْتَصَرَ بَعْدَ ظُلْمِهٖ فَاُولٰٓئِكَ مَا عَلَیْهِمْ مِّنْ سَبِیْلٍؕ
وَلَمَنِ انْتَصَرَ : اور جو کوئی بدلہ لے بَعْدَ : بعد ظُلْمِهٖ : اس کے ظلم کے فَاُولٰٓئِكَ : تو یہی لوگ مَا عَلَيْهِمْ : نہیں ہے ان پر مِّنْ سَبِيْلٍ : کوئی راستہ
اور جس پر ظلم ہوا ہو اگر وہ اس کے بعد انتقام لے تو ایسے لوگوں پر کچھ الزام نہیں
ولمن انتصر بعد ظلمہ فاولئک ما علیھم من سبیل اور جو اپنے اوپر ظلم ہو چکنے کے بعد برابر کا بدلہ لیتے ہیں تو ایسے لوگوں پر کوئی الزام نہیں۔ بَعْدَ ظُلْمِہٖ ان کے مظلوم ہونے کے بعد۔ ظلم کی اضافت مفعول کی جانب ہے ‘ یعنی بعد اس کے کہ ظالم نے اس پر ظلم کیا ہو۔ مَا عَلَیْھِمْ یعنی انتقام لینے والوں کے خلاف کوئی راہ نہیں۔ مطلب یہ ہے کہ نہ ان کو برا کہا جائے گا ‘ نہ ان سے مؤخذاہ ہوگا۔
Top