Tafseer-e-Mazhari - Al-Mulk : 25
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ
وَيَقُوْلُوْنَ : اور وہ کہتے ہیں مَتٰى : کب ہے هٰذَا الْوَعْدُ : یہ وعدہ اِنْ كُنْتُمْ : اگر ہو تم صٰدِقِيْنَ : سچے
اور کافر کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو یہ وعید کب (پورا) ہوگا؟
و یقولون . یعنی وعید قیامت کا انکار کرنے اور بہت ہی بعید الوقوع قرار دینے کے لیے کافر کہتے ہیں۔ متی ھذا الوعد . یہ وعدۂ حشر کب پورا ہوگا۔ ان کنتم . اے نبی اور مسلمانو ! یعنی رسول اللہ ﷺ اور مسلمان کفار کے مخاطب ہیں) اگر تم صدقین . حشر کے متعلق صحیح بات کہتے ہو تو بتاؤ اس کا وقت کب آئے گا۔
Top