Mazhar-ul-Quran - An-Nahl : 84
وَ یَوْمَ نَبْعَثُ مِنْ كُلِّ اُمَّةٍ شَهِیْدًا ثُمَّ لَا یُؤْذَنُ لِلَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ لَا هُمْ یُسْتَعْتَبُوْنَ
وَيَوْمَ : اور جس دن نَبْعَثُ : ہم اٹھائیں گے مِنْ : سے كُلِّ : ہر اُمَّةٍ : امت شَهِيْدًا : ایک گواہ ثُمَّ : پھر لَا يُؤْذَنُ : نہ اجازت دی جائے گی لِلَّذِيْنَ : وہ لوگ كَفَرُوْا : انہوں نے کفر کیا (کافر) وَ : اور لَا هُمْ : نہ وہ يُسْتَعْتَبُوْنَ : عذر قبول کیے جائیں گے
اور جس دن ہم ہر امت میں سے ایک گواہی دینے والا اٹھائیں گے، پھر نہ تو ان کافروں کو اجازت ملے گی اور نہ ان سے توبہ کی جائے گی
قیامت کا ذکر اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ قیامت کے دن سے سب کو ڈرنا چاہیے۔ وہ دن ایسا ہوگا کہ ہر پیغمبر اپنی امت کی بابت گواہی دے گا اور ہر ایک کے کفر اور ایمان کو علانیہ طور پر مجمع میں ظاہر کرے گا۔ اس دن کافروں کی یہ کیفیت ہوگی کہ کوئی عذر ان کا قبول نہ ہوگا اور نہ اس سے آئندہ کے لئے اچھے عمل کو کہا جاوے گا۔
Top