Mazhar-ul-Quran - Al-Qalam : 10
وَ لَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِیْنٍۙ
وَلَا : اور نہ تُطِعْ : تم اطاعت کرو كُلَّ حَلَّافٍ : بہت قسمیں کھانے والے کی مَّهِيْنٍ : ذلیل
اور3 ہر ایسے شخص کا کہنا نہ مانو جو بہت (جھوٹی) قسمیں کھانے والا ہے ۔
(ف 3) یعنی جس کے دل میں خدا کے نام کی عظمت نہیں جھوٹی قسم کھالینا ایک معمولی بات سمجھتا ہے اور چونکہ لوگ اس کی باتوں پر اعتبار نہیں کرتے اس لیے یقین دلانے کے لیے بارہا قسمیں کھاکر بےقدر اور ذلیل ہوتا ہے۔
Top