Mutaliya-e-Quran - Al-Muminoon : 20
وَ شَجَرَةً تَخْرُجُ مِنْ طُوْرِ سَیْنَآءَ تَنْۢبُتُ بِالدُّهْنِ وَ صِبْغٍ لِّلْاٰكِلِیْنَ
وَشَجَرَةً : اور درخت تَخْرُجُ : نکلتا ہے مِنْ : سے طُوْرِ سَيْنَآءَ : طور سینا تَنْۢبُتُ : گتا ہے بِالدُّهْنِ : تیل کے ساتھ لیے وَصِبْغٍ : اور سالن لِّلْاٰكِلِيْنَ : کھانے والوں کے لیے
اور وہ درخت بھی ہم نے پیدا کیا جو طور سیناء سے نکلتا ہے، تیل بھی لیے ہوئے اگتا ہے اور کھانے والوں کے لیے سالن بھی
وَشَجَــرَةً [ اور (ہم نے اگایا) ایک ایسا درخت جو ] تَخْــرُجُ [ نکلتا ہے ] مِنْ طُوْرِ سَيْنَاۗءَ [ سینا کے کوہ طور سے ] تَنْۢبُتُ [ وہ اگتا ہے ] بِالدُّهْنِ [ تیل کے ساتھ ] وَصِبْغٍ [ اور سالن کے ساتھ ] لِّلْاٰكِلِيْنَ [ کھانے والوں کے لئے ] ذھ ن : (ن) دھنا ۔ (1) سر میں تیل لگانا ۔ (2) کسی چیز کو تر کرنا ، نرم کرنا ۔ دھن ۔ کسی چیز کا تیل یا چربی ۔ زیر مطالعہ آیت ۔ 20 ۔ دھان ۔ تیل کی تلچھٹ ۔ فکانت وردۃ کالدھان [ تو وہ ہوجائے گا ۔ گلابی جیسے تیل کی تلچھٹ ] 55: 37 ۔ (افعال) ادھان ۔ نرم ہونا۔ ڈھیلا پڑنا ۔ آیت ۔ وَدُّوْا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُوْنَ [ وہ لوگ چاہتے ہیں اگر آپ ڈھیلے پڑیں تو وہ لوگ ڈھیلے پڑیں گے ] 68:9 ۔ مدھن ۔ اسم الفاعل ہے۔ نرم ہونے والا ۔ ڈھیلا پڑنے والا ۔ آیت ۔ اَفَبِھٰذَا الْحَدِيْثِ اَنْتُمْ مُّدْهِنُوْنَ [ تو کیا اس بات سے تم لوگ ڈھیلے پڑنے والے ہو ] 56:81 ۔
Top