Mutaliya-e-Quran - Az-Zukhruf : 86
وَ لَا یَمْلِكُ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهِ الشَّفَاعَةَ اِلَّا مَنْ شَهِدَ بِالْحَقِّ وَ هُمْ یَعْلَمُوْنَ
وَلَا : اور نہیں يَمْلِكُ الَّذِيْنَ : مالک ہوسکتے۔ اختیار وہ لوگ رکھتے يَدْعُوْنَ : جن کو وہ پکارتے ہیں مِنْ دُوْنِهِ : اس کے سوا سے الشَّفَاعَةَ : شفاعت کے اِلَّا : مگر مَنْ شَهِدَ : جو گواہی دے بِالْحَقِّ : حق کے ساتھ وَهُمْ يَعْلَمُوْنَ : اور وہ، وہ جانتے ہوں
اُس کو چھوڑ کر یہ لوگ جنہیں پکارتے ہیں وہ کسی شفاعت کا اختیار نہیں رکھتے، الا یہ کہ کوئی علم کی بنا پر حق کی شہادت دے
وَلَا يَمْلِكُ الَّذِيْنَ [ اور اختیار نہیں رکھتے وہ لوگ جن کو ] يَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهِ [ یہ لوگ پکارتے ہیں اس کے علاوہ ] الشَّفَاعَةَ [ شفاعت کا ] اِلَّا مَنْ [ سوائے اس کے جس نے ] شَهِدَ بِالْحَقِّ [ گواہی دی حق کی ] وَهُمْ يَعْلَمُوْنَ [ اس حال میں کہ وہ لوگ جانتے ہیں ] نوٹ۔ 1: آیت ۔ 86 ۔ میں اِلَّا مَنْ شَهِدَ میں استثناء منقطع ہے یعنی اس سفارش کا اختیار تو کسی کو بھی نہیں ہوگا ، البتہ اللہ تعالیٰ جس کو اجازت دے گا وہ حق بات کی گواہی دے گا اور وہ گواہی اسی بات کی ہوگی جس کو گواہی دینے والے جانتے ہوں گے۔ قرآن میں جگہ جگہ اس بات کی تصریح ہے کہ خدا کے سامنے صرف وہ لوگ زبان کھولیں گے جن کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اجازت ملے گی اور اسی کیلئے زبان کھولیں گے جس کے باب میں ان کو اجازت ملے گی ۔ (تدبر قرآن)
Top