Mutaliya-e-Quran - Al-Hashr : 5
مَا قَطَعْتُمْ مِّنْ لِّیْنَةٍ اَوْ تَرَكْتُمُوْهَا قَآئِمَةً عَلٰۤى اُصُوْلِهَا فَبِاِذْنِ اللّٰهِ وَ لِیُخْزِیَ الْفٰسِقِیْنَ
مَا قَطَعْتُمْ : جو تم نے کاٹ ڈالے مِّنْ : سے لِّيْنَةٍ : درخت کے تنے اَوْ : یا تَرَكْتُمُوْهَا : تم نے اس کو چھوڑدیا قَآئِمَةً : کھڑا عَلٰٓي : پر اُصُوْلِهَا : اس کی جڑوں فَبِاِذْنِ اللّٰهِ : تو اللہ کے حکم سے وَلِيُخْزِيَ : اور تاکہ وہ رسوا کرے الْفٰسِقِيْنَ : نافرمانوں کو
تم لوگوں نے کھجوروں کے جو درخت کاٹے یا جن کو اپنی جڑوں پر کھڑا رہنے دیا، یہ سب اللہ ہی کے اذن سے تھا اور (اللہ نے یہ اذن اس لیے دیا) تاکہ فاسقوں کو ذلیل و خوار کرے
[مَا قَطَعْتم : جو تم لوگوں نے کاٹا ][ مِّنْ لِيْنَةٍ : کوئی بھی کھجور کا درخت ][اَوْ تَرَكْتموْهَا : یا تم نے چھوڑا ان کو ][قَاۗىِٕمَةً : کھڑا ہوا ][عَلٰٓي اُصُوْلِهَا : اپنی جڑوں پر ][فَبِاِذْنِ اللّٰهِ : تو (وہ) اللہ کی اجازت سے تھا ][وَلِيُخْزِيَ الْفٰسِقِيْنَ : اور تاکہ وہ رسوا کرے نافرمانوں کو ]
Top