Mutaliya-e-Quran - Al-A'raaf : 3
اِتَّبِعُوْا مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ لَا تَتَّبِعُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَ
اِتَّبِعُوْا : پیروی کرو تم مَآ اُنْزِلَ : جو نازل کیا گیا اِلَيْكُمْ : تمہاری طرف (تم پر) مِّنْ : سے رَّبِّكُمْ : تمہارا رب وَلَا تَتَّبِعُوْا : اور پیچھے نہ لگو مِنْ : سے دُوْنِهٖٓ : اس کے سوا اَوْلِيَآءَ : رفیق (جمع) قَلِيْلًا : بہت کم مَّا : جو تَذَكَّرُوْنَ : نصیحت قبول کرتے ہو
لوگو، جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل کیا گیا ہے اُس کی پیروی کرو اور اپنے رب کو چھوڑ کر دوسرے سرپرستوں کی پیروی نہ کرو مگر تم نصیحت کم ہی مانتے ہو
اِتَّبِعُوْا [ تم لوگ پیروی کرو ] مَآ [ اس کی جو ] اُنْزِلَ [ اتارا گیا ] اِلَيْكُمْ [ تمہاری طرف ] مِّنْ رَّبِّكُمْ [ تمہارے رب کی طرف سے ] وَلَا تَتَّبِعُوْا [ اور پیروی مت کرو ] مِنْ دُوْنِهٖٓ [ اس کے سوا ] اَوْلِيَاۗءَ ۭ [ کچھ کارسازوں کی ] قَلِيْلًا مَّا [ بہت تھوڑی ہے جو ] تتَذَكَّرُوْنَ [ تم لوگ نصیحت پکڑتے ہو ] (آیت ۔ 3) وَلَا تَتَّبِعُوْا کا مفعول اولیاء ہے تذکرون کی تمیز قلیلا ہے اور اس کے آگے ما اس کو غیر معین کرنے کے لیے ہے ۔ (دیکھیں ۔ آیت نمبر ۔ 2:26، نوٹ ۔ 1) یعنی بہت ہی کم ۔
Top