Mutaliya-e-Quran - Al-A'raaf : 2
كِتٰبٌ اُنْزِلَ اِلَیْكَ فَلَا یَكُنْ فِیْ صَدْرِكَ حَرَجٌ مِّنْهُ لِتُنْذِرَ بِهٖ وَ ذِكْرٰى لِلْمُؤْمِنِیْنَ
كِتٰبٌ : کتاب اُنْزِلَ : نازل کی گئی اِلَيْكَ : تمہاری طرف فَلَا يَكُنْ : سو نہ ہو فِيْ صَدْرِكَ : تمہارے سینہ میں حَرَجٌ : کوئی تنگی مِّنْهُ : اس سے لِتُنْذِرَ : تاکہ تم ڈراؤ بِهٖ : اس سے وَذِكْرٰي : اور نصیحت لِلْمُؤْمِنِيْنَ : ایمان والوں کے لیے
یہ ایک کتاب ہے جو تمہاری طرف نازل کی گئی ہے، پس اے محمدؐ، تمہارے دل میں اس سے کوئی جھجک نہ ہو اس کے اتارنے کی غرض یہ ہے کہ تم اس کے ذریعہ سے (منکرین کو) ڈراؤ اور ایمان لانے والے لوگوں کو یاد دہانی ہو
كِتٰبٌ [ (یہ ) ایک ایسی کتاب ہے جو ] اُنْزِلَ [ اتاری گئی ] اِلَيْكَ [ آپ کی طرف ] فَلَا يَكُنْ [ پس چاہیے کہ نہ ہو ] فِيْ صَدْرِكَ [ آپ کے سینے میں ] حَرَجٌ [ کوئی تنگی ] مِّنْهُ [ اس سے ] لِتُنْذِرَ [ تاکہ آپ خبردار کریں ] بِهٖ [ اس سے ] وَذِكْرٰي [ اور نصیحت ہوتے ہوئے ] لِلْمُؤْمِنِيْنَ (2) [ ایمان لانے والوں کے لیے ] ع ی ش : (ض) معاشا ۔ زندہ رہنا ۔ زندگی گزارنا ۔ وَّجَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا [ اور ہم نے بنایا دن کو زندہ رہنے کے لئے ] 78:11 ۔ اور عیشۃ ، فَهُوَ فِيْ عِيْشَةٍ رَّاضِيَةٍ [ تو وہ من بھاتی زندگی گزارنے میں ہے ] 69:21 ۔ معیشۃ (ج) معایش ۔ زندگی گزارنے کا زذریعہ ۔ سامان زندگی ۔ نَحْنُ قَسَمْنَا بَيْنَهُمْ مَّعِيْشَتَهُمْ فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا [ ہم نے تقسیم کیا ان کے مابین ان کی زندگی سانان دنیوی زندگی میں ] 43:32 ق ی ل : (ض) قیلولۃ ۔ دوپہر کو آرام کرنا خواہ نیند نہ آئے۔ قائل ، اسم الفاعل ہے ۔ دوپہر کو آرام کرنے والا ۔ زیر مطالعہ آیت ۔ 4 ۔ مقیل ۔ اسم الظرف ہے ۔ آرام کرنے کی جگہ ۔ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ يَوْمَىِٕذٍ خَيْرٌ مُّسْتَــقَرًّا وَّاَحْسَنُ مَقِيْلًا [ اور جنت والے اس دن سب سے بہتر ہوں کے بلحاظ ٹھکانے کے اور سب سے اچھے ہوں گے بلحاظ آرامگاہ کے ] 25:24 ۔ ترکیب : (آیت 2) کتب ، کا مبتدا ھذا محذوف ہے اور یہ نکرہ مخصوصہ ہے ۔ انزل الیک اس کی خصوصیت ہے ۔ فلا یکن کان تامہ ہے اور حرج اس کا فاعل ہے۔ منہ کی ضمیر کتب کے لیے ہے۔ ذکری حال ہے ۔
Top