Al-Qurtubi - Al-Qasas : 43
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ مِنْۢ بَعْدِ مَاۤ اَهْلَكْنَا الْقُرُوْنَ الْاُوْلٰى بَصَآئِرَ لِلنَّاسِ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةً لَّعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ
وَلَقَدْ اٰتَيْنَا : اور تحقیق ہم نے عطا کی مُوْسَى : موسیٰ الْكِتٰبَ : کتاب (توریت مِنْۢ بَعْدِ : اس کے بعد مَآ اَهْلَكْنَا : کہ ہلاک کیں ہم نے الْقُرُوْنَ : امتیں الْاُوْلٰى : پہلی بَصَآئِرَ : (جمع) بصیرت لِلنَّاسِ : لوگوں کے لیے وَهُدًى : اور ہدایت وَّرَحْمَةً : اور رحمت لَّعَلَّهُمْ : تاکہ وہ يَتَذَكَّرُوْنَ : نصیحت پکڑیں
اور ہم نے پہلی امتوں کے ہلاک کرنے کے بعد موسیٰ کو کتاب دی جو لوگوں کے لئے بصیرت اور ہدایت اور رحمت ہے تاکہ وہ نصیحت پکڑیں
ولقد اتینا موسیٰ الکتب، الکتاب سے مراد تورات ہے، یہ قتادہ کا قول ہے۔ یحییٰ بن سلام نے کہا : وہ پہلی کتاب ہے یعنی تورات جس میں فرائض، حدود اور احکام نازل ہوئے، ایک قول یہ کیا گیا ہے : یہاں کتاب سے مراد مثانی سبع میں سے چھ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول حضرت محمد ﷺ پر نازل کیا : یہ حضرت ابن عباس کا قول ہے، اسے مرفوع روایت کیا ہے من بعدما اھلکما القرن الاولی حضرت اب سعید خدری نے کہا : نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا :” اللہ تعالیٰ نے کسی قوم، فرن (زمانہ کے لے لوگ) امت اور اہل قریۃ کو آسمان کے عذاب سے ہلاک کیا اور نہ ہی زمین کے عذاب سے ہلاک کیا۔ جب سے اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) پر تورات کو نازل کیا سوائے اس بستی کے جن کو بندوں کی شکل میں مسخ کردیا گیا۔ کیا تم اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کو نہیں دیکھتے : ولقد اتینا موسیٰ الکتب من بعدمآ اھلکنا القرن الاولی۔ “ مراد قوم نوح، قوم عاد اور قوم ثمود کے بعد۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : بعد اس کے کہ ہم نے فرعون اور اس کی قوم کو غرق کیا اور قارون کو زمین میں دھنسایا۔ بصآبر للناس یعنی ہم نے اسے کتب دی جو بصیرتیں ہیں یعنی وہ اس سے بصیرت حاصل کریں۔ وھدی جو آدمی اس پر عمل کرے اس کو گمراہ سے ہدایت دینے والی ہے و رحمۃ جو اس سے بصیرت حاصل کریں۔ وھدی جو آدمی اس پر عمل کرے اس کو گمراہی سے ہدایت دینے والی ہے ورحمۃ جو اس پر ایمان لائے اس کے لئے رحمت لعلنھم یتذکرون تاک اس نعمت کو یاد کریں اور دنیا میں اپنے ایمان پر قائم ریں اور آخرت میں اپنے ثواب پر اعتماد کریں۔
Top