Siraj-ul-Bayan - Al-Mulk : 30
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَصْبَحَ مَآؤُكُمْ غَوْرًا فَمَنْ یَّاْتِیْكُمْ بِمَآءٍ مَّعِیْنٍ۠   ۧ
قُلْ اَرَءَيْتُمْ : کہہ دیجئے کیا دیکھا تم نے اِنْ : اگر اَصْبَحَ : ہوجائے مَآؤُكُمْ : پانی تمہارا غَوْرًا : خشک ۔ گہرا فَمَنْ يَّاْتِيْكُمْ : تو کون ہے جو لائے تمہارے پاس بِمَآءٍ مَّعِيْنٍ : بہتا پانی
تو کہہ بھلا دیکھو تو اگر صبح کو تمہارا پانی خشک ہوجائے ۔ تو تمہیں جاری نتھرا پانی (ف 1) کون لادے گا
1: یہ پانی اسکا کتنا بڑا انعام ہے ۔ کہ زندگی کے انعام میں سے اولین اس کا شمار ہے ۔ اگر تم کو نہ ملے ۔ سوتے خشک ہوجائیں کنوئیں اتنے عمیق ہوجائیں ۔ کہ پانی کی بوند بھی حاصل کرنا دشوار ہو ۔ تو بتاؤ۔ پھر کیا تمہارے معبودان باطل تمہاری کوئی مدد کرسکتے ہیں ۔ اگر جواب نفی میں ہے ۔ اور یقینا نفی میں ہے ۔ تو اٹھو اور اظہار تشکر میں اس کے سامنے جھک جاؤ۔
Top